صحيح البخاري
كتاب الأدب— کتاب: اخلاق کے بیان میں
بَابُ حَقِّ الْجِوَارِ فِي قُرْبِ الأَبْوَابِ: باب: پڑوسیوں میں کون سا پڑوسی مقدم ہے؟
حدیث نمبر: 6020
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو عِمْرَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ : " إِنَّ لِي جَارَيْنِ فَإِلَى أَيِّهِمَا أُهْدِي ؟ قَالَ : إِلَى أَقْرَبِهِمَا مِنْكِ بابا " .مولانا داود راز
´ہم سے حجاج بن منہال نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے ابوعمران نے خبر دی ، کہا کہ میں نے طلحہ سے سنا اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! میری پڑوسنیں ہیں ( اگر ہدیہ ایک ہو تو ) میں ان میں سے کس کے پاس ہدیہ بھیجوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جس کا دروازہ تم سے ( تمہارے دروازے سے ) زیادہ قریب ہو ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
6020. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے انہوں کہا کہ میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! میرے دو ہمسائے ہیں ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: ”جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔“[صحيح بخاري، حديث نمبر:6020]
حدیث حاشیہ:
(1)
قریب والے کو ہدیہ دینے میں یہ حکمت ہے کہ وہ اپنے پڑوسی کو پھل فروٹ لے کر آتے جاتے دیکھتا رہتا ہے، لیکن دور والے کو پتا نہیں چلتا، لہٰذا قریب رہنے والے کو ہدیہ دیاجائے۔
(2)
پڑوسی کی حد کیا ہے؟ اس کے متعلق متعدد اقوال مروی ہیں لیکن وہ سارے کے سارے ضعیف ہیں۔
راجح بات یہ معلوم ہوتی ہے پڑوس کی حد بندی میں عرف کا خیال اور لحاظ رکھا جائے۔
(فتح الباري: 549/10، وسلسلة الأحادیث الضعیفة: 446/1، رقم: 277، وشرح ریاض الصالحین لابن عثیمین: 176/3)
واللہ أعلم

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 6020 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2259 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2259. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ! میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے پہلے کس کو تحفہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2259]
حدیث حاشیہ: قسطلانی ؒ نے کہا کہ اس سے شفعہ کا جواز ثابت نہیں ہوتا۔
حافظ ؒنے کہا کہ ابورافع کی حدیث ہمسایہ کے لیے حق شفعہ ثابت کرتی ہے اب اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ اگر کئی ہمسائے ہوں تو وہ ہمسایہ حق شفعہ میں مقدم سمجھا جائے گا جس کا دروازہ جائیداد مبیعہ سے زیادہ نزدیک ہو۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2259 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2259 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2259. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ! میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے پہلے کس کو تحفہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2259]
حدیث حاشیہ:
(1)
ابن بطال ؒ کہتے ہیں: اس حدیث سے پڑوسی کےلیے حق شفعہ ثابت نہیں ہوتا کیونکہ حضرت عائشہ ؓ نے تو یہ سوال کیا تھا کہ اگر کئی پڑوسی ہوں تو پہلے کس کودوں؟ اسی بات کو امین احسن اصلاحی نے نقل کیا ہے کہ جو پڑوسی زیادہ نزدیک ہے وہ زیادہ حق دار ہے کہ تحفہ اس کو بھیجا جائے لیکن زمین یا جائیداد کی بیع کا معاملہ تحفہ لینے دینے سے بالکل مختلف ہے۔
آگے لکھا ہے کہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی کہ پڑوسی کو ہدیہ دینے کی اس روایت کو امام صاحب یہاں کیوں لائے ہیں اور شفعے سے اس کا کیا تعلق ہے؟ (تدبرحدیث: 544/1)
کاش! حضرت اس مقام پر فتح الباری دیکھ لیتے۔
حافظ ابن حجر ؒ نے ابن بطال کا یہی اعتراض نقل کرکے اس کا جواب بھی دیا ہے، فرماتے ہیں: امام بخاری ؒ نے حدیث ابو رافع سے پڑوسی کےلیے حق شفعہ ثابت کیا ہے اور حدیث عائشہ کو کتاب الشفعہ میں ذکر کرکے دروازے کے اعتبار سے قریب والے کو دور والے پرمقدم قرار دیا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ پڑوسی جس کا گھر صاحب جائیداد سے متصل ہے وہ دوسرے پڑوسی سے مقدم ہوگا، یعنی اسے شفعے کا زیادہ حق ہوگا۔
(فتح الباري: 554/4) (2)
ان حضرات کا طریقۂ واردات یہ ہے کہ احادیث کی شروح سے اعتراض لےلیتے ہیں اور اس کے جواب کو نظر انداز کرجاتے ہیں، حالانکہ شارحین نے اعتراض اس لیے ذکر کیا ہوتا ہے کہ اس کا معقول جواب دیا جائے۔
ان حضرات نے"حدیث افک" پر جو اعتراضات کیے ہیں وہاں بھی یہی اسلوب اختیار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ انھیں اپنے اعمال وعقائد کی اصلاح کرنے کی توفیق دے۔
آمين.

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2259 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2595 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2595. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے (رسول اللہ ﷺ سے) عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کادروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2595]
حدیث حاشیہ: یہ اشارہ اس طرف ہے کہ رشتہ داروں کے بعد اس پڑوسی کا حق ہے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہے۔
فرمایا کہ آپس میں تحائف دیا کرو اس سے محبت بڑھے گی۔

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2595 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2595 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2595. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: میں نے (رسول اللہ ﷺ سے) عرض کیا: اللہ کے رسول ﷺ!میرے دو پڑوسی ہیں، ان میں سے کس کو ہدیہ بھیجوں؟ آپ نے فرمایا: ’’جس کادروازہ تمہارے دروازے کے زیادہ قریب ہو۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2595]
حدیث حاشیہ:
یہ اشارہ ہے کہ رشتے داروں کے بعد اس پڑوسی کا حق ہے جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو۔
اگر دونوں کے دروازے برابر فاصلے پر ہوں تو دائیں بائیں کا فرق کیا جا سکتا ہے، جو دائیں جانب ہو اس کا زیادہ حق ہے یا ضرورت مند اور غیر ضرورت مند کی تفریق بھی کی جا سکتی ہے، نیز باری بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔
بہرحال تحفے بھیجنا باہمی محبت و اخوت کا باعث ہے، اس لیے چھوٹی سے چھوٹی چیز بھی بھیجنے میں عار محسوس نہیں کرنی چاہیے اور نہ اس قسم کے معمولی ہدیے کو قبول کرنے میں پس و پیش ہی کرنا چاہیے۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2595 سے ماخوذ ہے۔