حدیث نمبر: 4840
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : " كُنَّا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ أَلْفًا وَأَرْبَعَ مِائَةٍ " .
مولانا داود راز

´ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے عمرو نے اور ان سے جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` صلح حدیبیہ کے موقع پر لشکر میں ہم ( مسلمان ) ایک ہزار چار سو تھے ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4840
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
4840. حضرت جابر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم حدیبیہ کے دن چودہ سو صحابہ تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4840]
حدیث حاشیہ:
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس حدیث کو دوسرے مقام پر تفصیل سے بیان کیا ہے، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ لوگ سخت پیاس میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ پانی کی چھاگل میں رکھ دیا۔
آپ کی انگلیوں سے پانی چشموں کی طرح بہنے لگا۔
تمام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے پانی پیا اوراس سے وضو بھی کیا۔
کسی نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا: اس دن تم کتنے آدمی تھے تو انھوں نے بتایا کہ اگر ہم لاکھ کی تعداد میں ہوتے تو بھی وہ پانی ہمیں کفایت کرجاتا۔
(صحیح البخاري، المناقب حدیث: 3576)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4840 سے ماخوذ ہے۔