حدیث نمبر: 4696
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، فَقُلْتُ : لَعَلَّهَا ، كُذِبُوا ، مُخَفَّفَةً ، قَالَتْ : مَعَاذَ اللَّهِ ، نَحْوَهُ .
مولانا داود راز

´ہم سے ابوالیمان حکم بن نافع نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، کہا مجھ کو عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ` میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا ہو سکتا ہے یہ «كذبوا» تخفیف ذال کے ساتھ ہو تو انہوں نے فرمایا ، معاذاللہ ! پھر وہی حدیث بیان کی جو اوپر گزری ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب تفسير القرآن / حدیث: 4696
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
4696. حضرت عروہ بن زبیر ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے عرض کی: ہو سکتا ہے كُذِبُوا (تخفیف کے ساتھ) ہو، تو انہوں نے فرمایا: معاذاللہ! پھر وہی حدیث بیان کی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4696]
حدیث حاشیہ: کذبوا تخفیف ذال کے ساتھ پڑھنے سے غالباً مطلب یہ ہوگا کہ پیغمبروں کو یہ گمان ہوا کہ اللہ نے ان سے جو وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے۔
حالانکہ مشہور قراءت تخفیف کے ساتھ ہے۔
لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں سے جووعدے فتح ونصرت کے لئے گئے تھے وہ سب جھوٹ تھے یا کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں نے جو ان سے وعدے کئے تھے وہ سب جھوٹ تھے: وقد اختار الطبري قراءة التخفیف وقال إنما أخترت ھذا لأن الآیة وقعت عقب قوله فینظروا کیف کان عاقبة الذین من قبلھم فکان في ذلك إشارة إلی أن یأس الرسل کان من إیمان قولھم الذین کذبوھم فھلکوا (فتح الباری)
خلاصہ اس عبارت کا وہی ہے جو اوپر مذکور ہے۔
وتدبروا فیھا یا أولي الألباب لعلکم تعقلون۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4696 سے ماخوذ ہے۔

✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
4696. حضرت عروہ بن زبیر ؓ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے عرض کی: ہو سکتا ہے كُذِبُوا (تخفیف کے ساتھ) ہو، تو انہوں نے فرمایا: معاذاللہ! پھر وہی حدیث بیان کی۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:4696]
حدیث حاشیہ:

مشہور قرآءت ﴿كُذِبُوا﴾ (تخفیف کے ساتھ)
ہے۔
ممکن ہے کہ حضرت عائشہ ؓ کو یہ قراءت نہ پہنچی ہو اور انھوں نے ظن بمعنی یقین خیال کر کے اس قراءت کا انکار کردیا۔
ان کے نزدیک اس قراءت کے یہ معنی بنتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان پیغمبروں سے جو وعدے کیے تھے وہ جھوٹ پر مبنی تھے اس لیے انھوں نے انکار کردیا۔
حالانکہ تخفیف کی صورت میں مطلب یہ ہے کہ کافروں کو یہ گمان ہوا کہ پیغمبروں نے عذاب آنے کے جو وعدے ان سے کیے تھے وہ سب غلط اور جھوٹ ثابت ہوئے۔
ایسے حالات میں اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے ہاں آپہنچی۔

اس کی مکمل بحث ہم نے سورہ بقرہ آیت: 214۔
اورحدیث: 4524۔
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4696 سے ماخوذ ہے۔