صحيح البخاري
كتاب المغازي— کتاب: غزوات کے بیان میں
بَابُ حَجُّ أَبِي بَكْرٍ بِالنَّاسِ فِي سَنَةِ تِسْعٍ: باب: ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لوگوں کے ساتھ سنہ ۹ ھ میں حج کرنا۔
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " آخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ كَامِلَةً بَرَاءَةٌ ، وَآخِرُ سُورَةٍ نَزَلَتْ خَاتِمَةُ سُورَةِ النِّسَاءِ : يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلالَةِ سورة النساء آية 176 " .´مجھ سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے اسرائیل نے بیان کیا ، ان سے ابواسحاق نے بیان کیا اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` سب سے آخری سورۃ جو پوری اتری وہ سورۃ برات ( توبہ ) تھی اور آخری آیت جو اتری وہ سورۃ نساء کی یہ آیت ہے «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ۔
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”آخری سورت جو پوری نازل ہوئی وہ سورہ براءت ہے اور آخری آیت جو نازل ہوئی وہ سورہ نساء کی یہ آیت ہے: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ [سورة النساء: 176] ”اور آپ سے پوچھتے ہیں، آپ کہہ دیں کہ اللہ تمہیں کلالہ کے متعلق فتویٰ دیتا ہے۔“”
تشریح، فوائد و مسائل
والی ہے۔
1۔
اس حدیث کی عنوان سے اس طرح مناسبت ہے کہ سورہ براءت میں ا رشاد باری تعالیٰ ہے: ’’مشرکین ناپاک ہیں، لہذا وہ اس سال کے بعد مسجد حرام کے قریب نہ آئیں۔
‘‘ (التوبة: 28: 9)
یہ آیات حج ابوبکر کے موقع پر لوگوں میں پڑھ کر سنائی گئیں اوراعلان کیا گیا کہ آئندہ سال کوئی مشرک حج کے لیے نہ آئے، نیزجب سورۃ براءت نازل ہوئی تو کسی نے کہا کہ اگرحضرت ابوبکر ؓ کو یہ سورت دے کربھیجتے تو بہتر تھارسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میری طرف سے وہی شخص براءت کا اعلان کرے گا جو میرے اہل بیت سے ہوگا۔
‘‘ پھرآپ نے حضرت علی ؓ کو بلایا اور فرمایا: ’’تم براءت کا اعلان کرنے کے لیے جاؤ اور نحر کے دن اس کا اعلان کروجب لوگ منی میں جمع ہوں گے۔
ان کے ساتھ حضرت ابوہریرہ ؓ بھی تھے۔
‘‘ (فتح الباری: 104/8)