حدیث نمبر: 4309
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا : " إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُهَاجِرَ إِلَى الشَّأْمِ ، قَالَ : " لَا هِجْرَةَ ، وَلَكِنْ جِهَادٌ ، فَانْطَلِقْ ، فَاعْرِضْ نَفْسَكَ ، فَإِنْ وَجَدْتَ شَيْئًا وَإِلَّا رَجَعْتَ " .مولانا داود راز
´مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے ابوبشر نے اور ان سے مجاہد نے کہ` میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ میرا ارادہ ہے کہ میں ملک شام کو ہجرت کر جاؤں ، فرمایا : اب ہجرت باقی نہیں رہی ، جہاد ہی باقی رہ گیا ہے ۔ اس لیے جاؤ اور خود کو پیش کرو ۔ اگر تم نے کچھ پا لیا تو بہتر ورنہ واپس آ جانا ۔