حدیث نمبر: 4223
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، وَابْنَ أَبِي أَوْفَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ ، يُحَدِّثَانِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ خَيْبَرَ وَقَدْ نَصَبُوا الْقُدُورَ : " أَكْفِئُوا الْقُدُورَ " .
مولانا داود راز

´مجھ سے اسحاق نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے عبدالصمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ‘ ان سے عدی بن ثابت نے بیان کیا ‘ انہوں نے براء بن عازب اور عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہم سے سنا ۔ یہ حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے موقع پر فرمایا تھا کہ ہانڈیوں کا گوشت پھینک دو ‘ اس وقت ہانڈیاں چولہے پر رکھی جا چکی تھیں ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المغازي / حدیث: 4223
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 4222 | صحيح البخاري: 5526 | صحيح مسلم: 1938

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 5526 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
5526. سیدنا براء بن عازب اور سیدنا ابن ابی اوفی‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے گھریلو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا ہے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:5526]
حدیث حاشیہ:
یہ روایت انتہائی مختصر ہے۔
ایک روایت میں کچھ تفصیل ہے کہ خیبر کے دن ہمیں بھوک نے ستایا تو لوگوں نے گھریلو گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت پکانا شروع کر دیا۔
اس دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ایک اعلان کرنے والے نے اعلان کیا کہ اپنی ہانڈیوں کو اوندھا کر دو۔
(صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4221، 4222)
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5526 سے ماخوذ ہے۔