صحيح البخاري
كتاب المغازي— کتاب: غزوات کے بیان میں
بَابُ غَزْوَةِ الْحُدَيْبِيَةِ: باب: غزوہ حدیبیہ کا بیان۔
حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ , حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنْ قَتَادَةَ , قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , كَانَ يَقُولُ : " كَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً " , فَقَالَ لِي سَعِيدٌ : حَدَّثَنِي جَابِرٌ : " كَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ . تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ , حَدَّثَنَا قُرَّةُ , عَنْ قَتَادَةَ .´ہم سے صلت بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا ، ان سے سعید بن ابی عروبہ نے ، ان سے قتادہ نے کہ میں نے سعید بن مسیب سے پوچھا ‘ مجھے معلوم ہوا ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ` ( حدیبیہ کی صلح کے موقع پر ) صحابہ کی تعداد چودہ سو تھی ۔ اس پر سعید بن مسیب نے بیان کیا کہ مجھ سے جابر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا تھا اس موقع پر پندرہ سو صحابہ رضی اللہ عنہم موجود تھے ۔ جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیبیہ میں بیعت کی تھی ۔ ابوداؤد طیالسی نے بیان کیا ، ہم سے قرۃ بن خالد نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور محمد بن بشار نے بھی ابوداؤد طیالسی کے ساتھ اس کو روایت کیا ہے ۔
حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے کہا: ”مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے کہنے کے مطابق حدیبیہ کے دن لوگوں کی تعداد چودہ سو تھی“ تو حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے کہا: ”مجھے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ وہ پندرہ سو تھے جنہوں نے حدیبیہ کے دن نبی ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی“۔ امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمیں قرہ نے بیان کیا، وہ حضرت قتادہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں“۔ صلت بن محمد کی محمد بن بشار نے متابعت کی ہے۔ امام ابو داود رحمہ اللہ نے کہا: ”ہمیں شعبہ نے خبر دی ہے“۔