صحيح البخاري
كتاب المناقب— کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ: باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 3619
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَفَعَهُ ، قَالَ : " إِذَا هَلَكَ كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ وَذَكَرَ ، وَقَالَ : لَتُنْفَقَنَّ كُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .مولانا داود راز
´ہم سے قبیصہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے عبدالملک بن عمیر نے اور ان سے جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” جب کسریٰ ہلاک ہوا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ پیدا نہیں ہو گا اور جب قیصر ہلاک ہوا تو کوئی قیصر پھر پیدا نہیں ہو گا “ اور راوی نے ( پہلی حدیث کی طرح اس حدیث کو بھی بیان کیا اور ) کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تم ان دونوں کے خزانے اللہ کے راستے میں خرچ کرو گے ۔“
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3121 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
3121. حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!یقیناً تم لوگ ان دونوں (حکومتوں) کے خزانے (اللہ کے راستے میں) ضرور خرچ کروگے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3121]
حدیث حاشیہ: رسول کریم ﷺکی یہ پیشن گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی کہ عروج اسلام کے بعد قدیم ایرانی سلطنت کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوگیا‘ اور چودہ سو سال سے ایران اسلام ہی کے زیر نگیں ہے۔
یہی حال شام کا ہوا۔
ان کے خزانے جو ہزارہا سالوں سے جمع کردہ تھے۔
مسلمانوں کے ہاتھ آئے اور وہ مستحقین میں تقسیم کردیئے گئے۔
صدق رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3121 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 3121 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
3121. حضرت جابر بن سمرہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب کسریٰ ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ نہیں ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگا اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!یقیناً تم لوگ ان دونوں (حکومتوں) کے خزانے (اللہ کے راستے میں) ضرور خرچ کروگے۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3121]
حدیث حاشیہ:
ان دونوں احادیث میں رسول اللہ ﷺ کی ایک پیش گوئی کا ذکر ہے جوحرف بہ حرف پوری ہوئی۔
وہ یہ کہ عروج اسلام کے بعد قدیم ایرانی سلطنت اور روم کی حکومت ختم ہوجائے گی، چنانچہ ایسا ہی ہوا، ایران کا آتش کدہ ہمیشہ کے لیے بجھ گیا اور رومی حکومت بھی نیست ونابود ہوگئی۔
ان دونوں حکومتوں کے خزانے مسلمانوں کے ہاتھ آئے اور حقداروں میں تقسیم ہوئے۔
اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجاہدین کے لیے ان حکومتوں کے خزانے حلال کردیے جو غنیمت کی شکل میں ان کے ہاتھ آئے۔

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3121 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 6629 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
6629. حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: جب قیصر (شاہ روم) ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد قیصر پیدا نہیں ہوگا اور جب کسریٰ (شاہ ایران) ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی کسریٰ پیدا نہیں ہوگا۔ اور اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! ان کے خزانوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائے گا۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:6629]
حدیث حاشیہ: (فلا قيصر بعده)
بالشام قاله عليه الصلاة والسلام تطييبًا لقلوب أصحابه من قريش وتبشيرًا لهم بأن ملكهما يزول عن الإقليمين المذكورين لأنهم كانوا يأتون الشام والعراق تجارًا، فلما أسلموا خافوا انقطاع سفرهم إليهما لدخولهم في الإسلام فقال لهم -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- ذلك قاله إمامنا الأعظم الشافعي، وقد عاش قيصر إلى زمن عمر سنة عشرين على الصحيح وبقي ملكه، وإنما ارتفع من الشام (القسطلاني)
یعنی اس کے ہلاک ہونےکے بعد شام میں اب اور کوئی قیصر نہیں ہو سکے گا۔
آنحضرتﷺ نے یہ اپنے اصحاب کرام کو بطور بشارت فرمایا تھا کہ عنقریب اب کسریٰ وقیصر کی حکومتیں ختم ہو جائیں گی۔
یہ قریشی صحابہ کرام قبل از اسلام ان ملکوں میں تجارتی سفرکیا کرتےتھے اسلام لانے کے بعد ان کو اس سفر میں خدشہ نظرآیا اس لیے آپ نے ان کو بشارت سنائی۔
کسریٰ نے تو آنحضرت ﷺ کے نامہ مبارک کو چاک چاک کیا تھا آنحضرت ﷺ بددعا سےاس کا ملک چاک چاک ہو گیا اور ساری روئے زمین سے اس کا نام ونشان مٹ گیا۔
قیصر نے آپ کے نامہ مبارک کو باعزت واکرام رکھا تھا اس اس کے ملک کے باقی رہنے کی آپ ﷺ نے دعا فرمائی۔
پس اس کا ملک شام سےمنقطع ہو کر روم میں باقی رہ گیا ملک شام سے متعلق آپ کی ہر دو حکومتوں کے متعلق پیش گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی (ﷺ)

درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 6629 سے ماخوذ ہے۔