صحيح البخاري
كتاب المناقب— کتاب: فضیلتوں کے بیان میں
بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ: باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزوں یعنی نبوت کی نشانیوں کا بیان۔
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ ، قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ ، قُلْنَا : لَهُ أَلَا تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لَنَا ، قَالَ : " كَانَ الرَّجُلُ فِيمَنْ قَبْلَكُمْ يُحْفَرُ لَهُ فِي الْأَرْضِ فَيُجْعَلُ فِيهِ فَيُجَاءُ بِالْمِنْشَارِ فَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ فَيُشَقُّ بِاثْنَتَيْنِ وَمَا يَصُدُّهُ ذَلِكَ عَنْ دِينِهِ ، وَيُمْشَطُ بِأَمْشَاطِ الْحَدِيدِ مَا دُونَ لَحْمِهِ مِنْ عَظْمٍ أَوْ عَصَبٍ وَمَا يَصُدُّهُ ذَلِكَ عَنْ دِينِهِ وَاللَّهِ لَيُتِمَّنَّ هَذَا الْأَمْرَ حَتَّى يَسِيرَ الرَّاكِبُ مِنْ صَنْعَاءَ إِلَى حَضْرَمَوْتَ لَا يَخَافُ إِلَّا اللَّهَ أَوِ الذِّئْبَ عَلَى غَنَمِهِ وَلَكِنَّكُمْ تَسْتَعْجِلُونَ " .´مجھ سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا ، ان سے اسماعیل نے ، کہا ہم سے قیس نے بیان کیا ، ان سے خباب بن ارت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی ۔ آپ اس وقت اپنی ایک چادر پر ٹیک دیئے کعبہ کے سائے میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ ہمارے لیے مدد کیوں نہیں طلب فرماتے ۔ ہمارے لیے اللہ سے دعا کیوں نہیں مانگتے ( ہم کافروں کی ایذا دہی سے تنگ آ چکے ہیں ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ( ایمان لانے کی سزا میں ) تم سے پہلی امتوں کے لوگوں کے لیے گڑھا کھودا جاتا اور انہیں اس میں ڈال دیا جاتا ۔ پھر ان کے سر پر آرا رکھ کر ان کے دو ٹکڑے کر دیئے جاتے پھر بھی وہ اپنے دین سے نہ پھرتے ۔ لوہے کے کنگھے ان کے گوشت میں دھنسا کر ان کی ہڈیوں اور پٹھوں پر پھیرے جاتے پھر بھی وہ اپنا ایمان نہ چھوڑتے ۔ اللہ کی قسم یہ امر ( اسلام ) بھی کمال کو پہنچے گا اور ایک زمانہ آئے گا کہ ایک سوار مقام صنعاء سے حضر موت تک سفر کرے گا ( لیکن راستوں کے پرامن ہونے کی وجہ سے اسے اللہ کے سوا اور کسی کا ڈر نہیں ہو گا ۔ یا صرف بھیڑئیے کا خوف ہو گا کہ کہیں اس کی بکریوں کو نہ کھا جائے لیکن تم لوگ جلدی کرتے ہو ۔
تشریح، فوائد و مسائل
اللہ تعالیٰ اس حکومت کو قائم ودائم رکھے آمین۔
1۔
رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ کرام ؓ کو شدائد و مصائب میں صبر کرنے کی تلقین فرمائی کہ وہ کفار کی اذیتوں کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں کیونکہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ مسلمانوں کو کفار سے کسی قسم کا ڈراور خطرہ نہیں ہو گا وہ امن و امان کی حالت میں جہاں چاہیں سفر کریں گے ان کے دلوں میں صرف اللہ کا ڈر ہو گا۔
2۔
صنعاء سے صنعائے یمن مراد ہو تو اس کے اور حضرموت کے درمیان پانچ دن کی مسافت ہے اور اگر صنعاء سے مراد شام ہے تو پھر مسافت بعید مراد ہے لیکن پہلا احتمال زیادہ قرین قیاس ہے۔
3۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی۔
حرف بہ حرف پوری ہوئی۔
آج بھی سعودی دور حکومت میں علاقہ حجاز کے اندر جو امن و امان ہے وہ بھی اس پیش گوئی کا مصداق قراردیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس حکومت کو تادیر قائم ودائم رکھے اور حاسدین کے حسد سے بچائے۔
آمین یا رب العالمین۔
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ خباب نے کفار کی تکالیف پر صبر کیا صرف شکوہ کیا مگر اسلام پر قائم رہے۔
آپ نے خباب کی درخواست پر فوراً بددعا نہ کی بلکہ صبر کی تلقین فرمائی۔
انبیاء کی یہی شان ہوتی ہے۔
آخر آپ کی پیشین گوئی حرف بہ حرف صحیح ثابت ہوئی اور آج اس چودہویں صدی کے خاتمہ پر عرب کا ملک امن کا ایک مثالی گہوارہ بنا ہوا ہے۔
یہ اسلام کی برکت ہے۔
اللہ اس حکومت سعودیہ کو ہمیشہ قائم دائم رکھے۔
آمین۔
1۔
حضرت خباب بن ارت رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس وقت کافروں کے ہاتھوں گرفتار تھے۔
وہ انھیں طرح طرح کی تکلیفیں دیتے اور کفر میں واپس لوٹ جانے پر مجبور کرتے تھے۔
انھوں نے کفر پرمارپیٹ کو پسند کیا۔
ایسےحالات میں انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی: آپ ہمارے لیے اللہ سے دعا کریں لیکن آپ نے انھیں صبرکرنے کی تلقین کی اور فرمایا: تم سے پہلے لوگ زیادہ سنگین حالات سے دوچار ہوتے تھے۔
مصائب وآلام کی رات ختم ہونے والی ہے، اس لیے تم جلدی سے کام نہ لو۔
2۔
اس سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کو کفر پرمجبور کیا جائے تو اسے رخصت پر عمل کرنے کے بجائے عزیمت کو اختیار کرنا چاہیے اور اگر کفر کے علاوہ کسی چیز پر مجبور کیا جائے تو اسے رخصت کو قبول کرنا چاہیے۔
گویا جبرواکراہ کی دو قسمیں ہین: ایک مُبَاح اور دوسری مُرَخّص، اس کی تفصیل ہم تعارفی نوٹ میں بیان کر آئے ہیں۔
اس سے امن عام مراد ہے جوبعد میں سارے ملک عرب میں اسلام کے غلبہ کے بعد ہوا اور آج سعودی عرب کے دور میں یہ امن سارے ملک میں حاصل ہے اللہ پاک اس حکومت کو قائم ودائم رکھے۔
آمین۔
1۔
صنعاء ملک یمن کا ایک شہر ہے جس میں بکثرت باغات ہوتے ہیں اور حضر موت شمالی عرب کا ایک قصبہ ہے جہاں کھجوروں کے باغات ہیں۔
ان کے درمیان پیدل چلنے والوں کے لیے پندر دن کی مسافت ہے۔
اس حدیث میں امن عام مراد ہے جو غلبہ اسلام کے بعد پورے عرب میں لوگوں کو حاصل ہوا۔
حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ کے دور میں ایسے واقعات ہوئے کہ چرواہے اپنی بکریوں کے معاملے میں بھیڑیوں سے بے خوف تھے حتی کہ انھیں ان کی موت کا علم ہی اس وقت ہوا جب بھیڑیوں نے بکریوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔
2۔
آج کل سعودی عرب میں اس قسم کا امن تمام لوگوں کو ملا ہے۔
وہاں سونے سے بھری دوکانیں کھلی رہتی ہیں کسی کو چوری کا ڈر نہیں ہوتا۔
اللہ تعالیٰ اس حکومت کو قائم و دائم رکھے جو اشاعت اسلام اور ترویج توحید میں پیش پیش ہے۔
3۔
بہرحال امام بخاری ؒ کا مقصود ان تکالیف کو بیان کرنا ہے جو مشرکین کی طرف سے رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام ؓ کو اٹھانا پڑیں۔
رضي اللہ عنهم اجمعین۔
خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کعبہ کے سائے میں ایک چادر پر تکیہ لگائے ہوئے تھے، ہم نے آپ سے (کافروں کے غلبہ کی) شکایت کی اور کہا: کیا آپ ہمارے لیے اللہ سے مدد طلب نہیں کرتے؟ کیا آپ اللہ سے ہمارے لیے دعا نہیں کرتے؟ (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ گئے اور آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا، اور فرمایا: ” تم سے پہلے آدمی کا یہ حال ہوتا کہ وہ ایمان کی وجہ سے پکڑا جاتا تھا، اس کے لیے زمین میں گڑھا کھودا جاتا تھا، اس کے سر کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا جاتا تھا مگر یہ چیز اسے اس کے د۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2649]
مسلمان اگرکفار کے نڑغے میں ہوں۔
اور اپنی جان بچانے کےلئے بظاہر کفریہ کلمات بول دیں۔
تو رخصت ہے۔
قرآن مجید نے اس ضمن میں بیان کیا ہے۔
(مَن كَفَرَ بِاللَّـهِ مِن بَعْدِ إِيمَانِهِ إِلَّا مَنْ أُكْرِهَ وَقَلْبُهُ مُطْمَئِنٌّ بِالْإِيمَانِ) (النحل۔
106) جس نے ایمان لے آنے کے بعد اللہ کے ساتھ کفر کیا (تو اس پر اللہ کا غضب ہے۔
) سوائے اس کے جسے مجبور کر دیا گیا اور اس کا دل ایمان پر مطئمین رہا۔
سورہ آل عمران (آیت 28) میں ہے۔
(إِلَّا أَن تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَاةً ۗ) اگر تم کفار سے بچائو کی کوئی صورت بنالو تو (کوئی حرج نہیں)
اس حدیث میں اسلام کی خاطر آنے والی تکالیف پر صبر کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ پہلی امتوں پر کیے گئے ظلم وستم بیان کیے گئے ہیں۔ کفار نے ہر دور میں اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر ظلم کیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو ہدایت دے اور امت مسلمہ کو دین اسلام پر استقامت عطا فرماۓ، آمین۔