حدیث نمبر: 3589
«وَلَيَأْتِيَنَّ عَلَى أَحَدِكُمْ زَمَانٌ لأَنْ يَرَانِي أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَكُونَ لَهُ مِثْلُ أَهْلِهِ وَمَالِهِ».
مولانا داود راز

‏‏‏‏ اور تم پر ایک ایسا دور بھی آنے والا ہے کہ تم میں سے کوئی اپنے سارے گھربار اور مال و دولت سے بڑھ کر مجھ کو دیکھ لینا زیادہ پسند کرے گا ۔

حوالہ حدیث صحيح البخاري / كتاب المناقب / حدیث: 3589
درجۂ حدیث محدثین: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ مولانا داود راز
3589. (نیز آپ ﷺ نے فرمایا:)’’تم لوگوں پر ایسا زمانہ بھی آنے والاہے۔ کہ صرف میرا ایک مرتبہ کا دیدار آدمی کو اپنے اہل وعیال اور مال واسباب سے بھی زیادہ محبوب ہوگا۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:3589]
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں چار پیشین گوئیاں ہیں، چاروں پوری ہوئیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عاشق صحابہ اور تابعین میں بلکہ ان کے بعد والے لوگوں میں بھی ہمارے زمانے تک بعض ایسے گزرے ہیں کہ مال اولاد سب کو آپ کے ایک دیدار پر تصدق (قربان)
کردیں۔
مال و دولت کیا چیز ہے۔
جان ہزار جانیں آپ پر سے تصدق کرنا فخر اور سعادت دارین سمجھتے رہے ع: ہر دوعالم قیمت خود گفتہ نرخ بالاکن کہ ارزانی ہنوز (وحیدی)
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3589 سے ماخوذ ہے۔