صحيح البخاري
كتاب بدء الخلق— کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیونکر شروع ہوئی
بَابُ خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ فَوَاسِقُ يُقْتَلْنَ فِي الْحَرَمِ: باب: پانچ بہت ہی برے (انسان کو تکلیف دینے والے) جانور ہیں، جن کو حرم میں بھی مار ڈالنا درست ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ فَنَزَلَتْ وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا فَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ إِذْ خَرَجَتْ حَيَّةٌ مِنْ جُحْرِهَا فَابْتَدَرْنَاهَا لِنَقْتُلَهَا فَسَبَقَتْنَا فَدَخَلَتْ جُحْرَهَا ، فَقَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وُقِيَتْ شَرَّكُمْ كَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا " وَعَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِثْلَهُ ، قَالَ : وَإِنَّا لَنَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ رَطْبَةً ، وَتَابَعَهُ أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، وَقَالَ حَفْصٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ وَسُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ .´ہم سے عبدہ بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم کو یحییٰ بن آدم نے خبر دی ، انہیں اسرائیل نے ، انہیں منصور نے ، انہیں ابراہیم نے ، انہیں علقمہ نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ( مقام منیٰ میں ) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غار میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آیت «والمرسلات عرفا» نازل ہوئی ، ابھی ہم آپ کی زبان مبارک سے اسے سن ہی رہے تھے کہ ایک بل میں سے ایک سانپ نکلا ۔ ہم اسے مارنے کے لیے جھپٹے ، لیکن وہ بھاگ گیا اور اپنے بل میں داخل ہو گیا ، ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) اس پر فرمایا ” تمہارے ہاتھ سے وہ اسی طرح بچ نکلا جیسے تم اس کے شر سے بچ گئے “ اور یحییٰ نے اسرائیل سے روایت کیا ہے ، ان سے اعمش نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے علقمہ نے اور ان سے عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسی طرح روایت کیا اور کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے اس سورۃ کو تازہ بتازہ سن رہے تھے اور اسرائیل کے ساتھ اس حدیث کو ابوعوانہ نے مغیرہ سے روایت کیا اور حفص بن غیاث اور ابومعاویہ اور سلیمان بن قرم نے بھی اعمش سے بیان کیا ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے اسود نے اور ان سے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک غار میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ یہ سورت نازل ہوئی: ﴿وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا﴾ [سورة المرسلات: 1]، ابھی ہم آپ ﷺ کی زبانِ مبارک سے اسے سن ہی رہے تھے کہ کیا دیکھتے ہیں کہ غار کے سوراخ سے ایک سانپ نکلا، ہم اسے مارنے کے لیے اس کے پیچھے بھاگے مگر وہ ہم سے آگے بڑھ گیا اور اپنے بل میں داخل ہو گیا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ تمہاری اذیت سے بچ گیا جس طرح تم اس کی ایذاء رسانی سے محفوظ رہے۔“ اسرائیل نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے علقمہ سے، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کیا اور کہا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کی زبانِ اطہر سے اس سورت کو تازہ بہ تازہ سن رہے تھے، ابوعوانہ نے مغیرہ کے طریق سے اسرائیل کی متابعت کی ہے، نیز حفص، ابو معاویہ اور سلیمان بن قرم نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے، انہوں نے اسود سے اور انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
سانپ اگرگھروں سے برآمد ہوں تو انھیں مارنے سے پہلے کہا جائے کہ یہاں سے چلے جاؤ، اگرنہ جائیں تو انھیں قتل کردیا جائے لیکن اگربے آباد، جنگل وغیرہ میں سامنے آئیں تو انھیں وارننگ دیے بغیر قتل کردیا جائے جیسا کہ اس حدیث میں مذکور ہے۔
اگرچہ صحابہ کرام ؓاسے مارنے میں کامیاب نہ ہوسکے، تاہم رسول اللہ ﷺ نے وارننگ دینے کا حکم نہیں دیا۔
2۔
امام بخاری ؒ کا مقصد صرف اس قدر ہے کہ اس حدیث میں سانپ کاذکر ہے اور آپ ان احادیث کو ذکر کررہے ہیں جن میں حیوانات کا کسی نہ کسی حوالے سے تذکرہ ہے۔
1۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: سانپ کی رات حرا پہاڑی پر سورہ مرسلات نازل ہوئی۔
لوگوں نے پوچھا: سانپ کی رات سے کیا مراد ہے؟انھوں نے فرمایا: اس رات ایک سانپ نکل آیا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے مار ڈالو۔
"لیکن وہ ایک بل میں گھس گیا۔
آپ نے فرمایا: "اسے نظر انداز کردو۔
"(فتح الباری: 8/877۔
)
2۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیاتو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرا پہاڑی پر تھے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ جس واقعے میں منیٰ کی صراحت ہے وہ صحیح ہے۔
"(فتح الباری: 8/876۔
)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں احرام والے شخص کو سانپ مارنے کا حکم دیا تھا۔
(صحیح مسلم السلام حدیث 5837۔
(2235)
ممکن ہے کہ یہ وہی واقعہ ہو جس کا ذکر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی پیش کردہ احادیث میں ہے بہر حال امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ان احادیث سے اس سورت کا محل نزول بتانا چاہتے ہیں۔
واللہ اعلم۔
آیت میں ذکر کردہ صورت حال اہل جہنم کی آخری حالت ہوگی جو جہنم میں داخل ہوتے وقت ان پر طاری ہوگی، اس سے پہلے میدان حشر میں تو یہ لوگ بہت کچھ کہیں گے۔
بہت سی معذرتیں پیش کریں گے لیکن جب عدل و انصاف کے تمام تقاضے پورے کر کے انھیں سزا سنا دی جائے گی تو وہ دم بخود رہ جائیں گے اور ان کے لیے اپنی معذرت میں کچھ کہنے کی گنجائش باقی نہ رہے گی۔
یہ ایسا ہی ہے جیسے ہم کہتے ہیں کہ میں نے اسے بولنے نہیں دیا، یا میں نے اس کی بولتی بندکردی۔
واللہ اعلم۔
پس باب کا مطلب نکل آیا قال ابوعبداللہ الخ یہ عبارت اکثر نسخوں میں نہیں ہے ابوالوقت کی روایت میں ہے۔
اس عبارت سے وہ اشکال رفع ہو جاتا ہے جو اوپر بیان ہوا۔
(1)
اس روایت سے امام بخاری ؒ نے ثابت کیا ہے کہ محرم آدمی سانپ کو مار سکتا ہے کیونکہ وہ بھی موذی جانور ہے۔
اس حدیث میں اگرچہ حالت احرام کا ذکر نہیں لیکن ایک روایت میں ہے کہ مذکورہ واقعہ عرفہ کی رات پیش آیا تھا اور عرفہ کی رات تو احرام میں گزاری جاتی ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک محرم کو منیٰ کے مقام پر سانپ مارنے کا حکم دیا تھا۔
(صحیح مسلم، السلام، حدیث: 5837(2235)
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حالتِ احرام میں سانپ مارنا جائز ہے۔
(2)
ابن منذر نے اس بات پر اجماع نقل کیا ہے کہ محرم آدمی سانپ مار سکتا ہے لیکن بعض حضرات نے چھوٹے سانپوں کو اس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے جو نقصان دہ نہ ہوں۔
(فتح الباري: 53/4،54)
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ کی مسجد خیف میں تھے یہاں تک کہ سورۃ " والمرسلات عرفاً " نازل ہوئی، اتنے میں ایک سانپ نکلا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " اسے مارو " تو ہم مارنے کے لیے جلدی سے لپکے، لیکن وہ اپنی سوراخ میں گھس گیا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2886]
قرآن مجید منزل من اللہ وحی ہے، اس پر ہمارا ایمان ہے، اسی طرح حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی وحی ہے، قرآن وحدیث دونوں قطعی الثبوت ہیں، والحمد للہ۔ کیونکہ یہ شریعت ہیں، یاد رہے ظنی چیز شریعت نہیں ہوتی۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان بات بھول بھی جاتا ہے، کیونکہ انسان نسیان سے ہے۔ اس حدیث میں سانپ کو شر سے تعبیر کیا گیا ہے، کیونکہ اس کا زہر جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اور سانپ کو دیکھ کر ڈرنا نہیں چاہیے، بلکہ اس کوقتل کر دینا چاہیے، بلکہ بعض صحیح احادیث میں ہے کہ جو شخص سانپ کو دیکھ کر ڈر گیا (اور اس کو نہ مارا)، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ (سنن ابی داود: 5249 سنده صحيح)