صحيح البخاري
كتاب بدء الخلق— کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیونکر شروع ہوئی
بَابُ إِذَا قَالَ أَحَدُكُمْ آمِينَ. وَالْمَلاَئِكَةُ فِي السَّمَاءِ، فَوَافَقَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ: باب: اس حدیث کے بیان میں کہ جب ایک تمہارا (جہری نماز میں سورۃ فاتحہ کے ختم پر باآواز بلند) آمین کہتا ہے تو فرشتے بھی آسمان پر (زور سے) آمین کہتے ہیں اور اس طرح دونوں کی زبان سے ایک ساتھ (با آواز بلند) آمین نکلتی ہے تو بندے کے گزرے ہوئے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " ثُمَّ فَتَرَ عَنِّي الْوَحْيُ فَتْرَةً فَبَيْنَا أَنَا أَمْشِي سَمِعْتُ صَوْتًا مِنَ السَّمَاءِ فَرَفَعْتُ بَصَرِي قِبَلَ السَّمَاءِ ، فَإِذَا الْمَلَكُ الَّذِي جَاءَنِي بِحِرَاءٍ قَاعِدٌ عَلَى كُرْسِيٍّ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ ، فَجُئِثْتُ مِنْهُ حَتَّى هَوَيْتُ إِلَى الْأَرْضِ فَجِئْتُ أَهْلِي ، فَقُلْتُ : زَمِّلُونِي زَمِّلُونِي فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى يَأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ قُمْ فَأَنْذِرْ إِلَى قَوْلِهِ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ سورة المدثر آية 1 - 5 " ، قَالَ أَبُو سَلَمَةَ : وَالرِّجْزُ الْأَوْثَانُ .´ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو لیث نے خبر دی ، کہا کہ مجھ سے عقیل نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا کہ میں نے ابوسلمہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ مجھے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے خبر دی اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ نے فرمایا تھا کہ` ( پہلے غار حراء میں جو جبرائیل علیہ السلام مجھ کو سورۃ اقراء پڑھا کر گئے تھے اس کے بعد ) مجھ پر وحی کا نزول ( تین سال ) بند رہا ۔ ایک بار میں کہیں جا رہا تھا کہ میں نے آسمان میں سے ایک آواز سنی اور نظر آسمان کی طرف اٹھائی ، میں نے دیکھا کہ وہی فرشتہ جو غار حرا میں میرے پاس آیا تھا ( یعنی جبرائیل علیہ السلام ) آسمان اور زمین کے درمیان ایک کرسی پر بیٹھا ہوا ہے ۔ میں انہیں دیکھ کر اتنا ڈر گیا کہ زمین پر گر پڑا ۔ پھر میں اپنے گھر آیا اور کہنے لگا کہ مجھے کچھ اوڑھا دو ، مجھے کچھ اوڑھا دو ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ۔ «يا أيها المدثر» اللہ تعالیٰ کے ارشاد «فاهجر» تک ۔ ابوسلمہ نے کہا کہ آیت میں «الرجز» سے بت مراد ہیں ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے نبی ﷺ سے سنا، آپ فرما رہے تھے: ”مجھ پر وحی کا نزول کچھ عرصہ بند رہا۔ اس دوران میں کہیں جا رہا تھا کہ میں نے آسمان میں سے ایک آواز سنی۔ میں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی تو اس فرشتے کو دیکھا جو میرے پاس غارِ حراء میں آیا تھا کہ وہ زمین و آسمان کے درمیان کرسی پر بیٹھا ہے۔ میں اسے دیکھ کر اس قدر گھبرایا کہ زمین پر گر پڑا۔ پھر میں اپنے گھر والوں کے پاس آیا اور کہا: مجھے کمبل اوڑھادو، مجھے کمبل اوڑھا دو۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات ﴿اے کمبل اوڑھنے والے! کھڑے ہو جاؤ، پھر انہیں متنبہ کرو۔۔۔ اور بتوں سے دور رہو﴾ [سورة المدثر: 1-5] تک اتاریں،“ (راویِ حدیث) حضرت ابوسلمہ رحمہ اللہ نے کہا کہ آیت میں «الرُّجْزَ» سے بت مراد ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
اسی لیے بت پرستوں کو ﴿إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ﴾ (التوبة: 28)
کہا گیا ہے کہ شرک کرنے والے گندے ہیں۔
وہ بتوں کے پجاری ہوں یا قبروں کے ہر دو کا عنداللہ ایک ہی درجہ ہے۔
1۔
دین اسلام میں بت پرستی ایک گندا عمل ہے۔
اللہ تعالیٰ نے بت پرستوں کو نجس اورپلید قراردیا ہے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ فَلَا يَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ﴾ ’’مشرکین نجس اور پلید ہیں۔
انھیں مسجد حرام کے قریب نہ آنے دو۔
‘‘ (التوبة: 28/9)
شرک کرنے والے اللہ کے ہاں گندے اور پلید ہیں، خواہ بتوں کے پجاری ہوں یا قبروں کے مجاور۔
اللہ کے ہاں دونوں کا ایک ہی درجہ ہے۔
2۔
بہرحال امام بخاری ؒنے اس حدیث سے فرشتوں کے وجود پر دلیل لی ہے۔
اور ان کی کارکردگی بیان کی ہے۔
«. . . عَنْ أَوَّلِ مَا نَزَلَ مِنَ الْقُرْآنِ، قَالَ: يَأَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ سورة المدثر آية 1، قُلْتُ: يَقُولُونَ: اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ . . .»
". . . قرآن مجید کی کون سی آیت سب سے پہلے نازل ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ «يا أيها المدثر» میں نے عرض کیا کہ لوگ تو کہتے ہیں کہ «اقرأ باسم ربك الذي خلق» سب سے پہلے نازل ہوئی . . ." [صحيح البخاري/كِتَاب تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ: 4922]
[101۔ البخاري فى: 65 كتاب التفسير: 74 سورة المدثر: باب حدثنا يحييٰ، حديث: 4922]
فھم الحدیث:
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی سورہ علق کی یہ ابتدائی آیات تھیں: «اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِيْ خَلَقَ * خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ * اِقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ» پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شدید گھبراہٹ کی وجہ سے کچھ دیر وحی منقطع رہی۔ انقطاع وحی کی مدت کتنی تھی اس بارے میں شیخ صفی الرحمٰن مبارکپوری رحمہ اللہ نے جس بات کو صحیح کہا ہے وہ یہ ہے کہ یہ انقطاع چند دنوں کا تھا، اس سلسلے میں تین سال یا دو سال کے اقوال درست نہیں۔ [الرحيق المختوم، عربي ايڈيشن ص: 52]
پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے گھبراہٹ دور ہوئی تو دوسری وحی سورہ مدثر کی ان ابتدائی آیات کی صورت میں نازل ہوئی: «يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ * قُمْ فَأَنذِرْ * وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ * وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ * وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ *»
پھر پہلی آیت ﴿يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمُدَّثِّرُ﴾ ہی نازل ہوئی (کما في کتب التفسیر)
قرآن مجید کی سب سے پہلے کون سی آیات نازل ہوئیں اس کے متعلق دو مشہور قول حسب ذیل ہیں۔
۔
جمہور اہل علم کا قول ہے کہ سورہ علق کی ابتدائی پانچ آیات سب سے پہلے نازل ہوئیں۔
۔
سب سے پہلے سورہ مدثر کا نزول ہوا جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا موقف ہے۔
ان دونوں اقوال میں تطبیق کی حسب ذیل صورتیں بیان کی گئی ہیں۔
۔
علی الاطلاق پہلے سورہ علق کی آیات نازل ہوئیں لیکن پوری کامل سورت پہلے مدثر نازل ہوئی۔
۔
زمانہ فترت سے پہلےسورہ علق کی آیات نازل ہوئیں اور زمانہ فترت کے بعد سب سے پہلے سورہ مدثر نازل ہوئی۔
۔
سورہ علق کی آیات کے نزول کے لیے کوئی سبب پیش نہیں آیا جبکہ سبب کے پیش آنے کے بعد سب سے پہلے سورہ مدثر نازل ہوئی۔
ویسے ترجیح پہلے موقف کو ہے کیونکہ حدیث جابر میں ہے کہ جب میں نے سر اٹھایا تو وہی فرشتہ دیکھا جو مجھے حراء میں نظر آیا تھا جو زمین و آسمان کے درمیان کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے فرشتہ وحی کو دیکھ چکے تھے اور اس کی آپ سے ملاقات ہو چکی تھی۔
واللہ اعلم۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے عثمان بن عمر کی حدیث کو صحیح بخاری میں بیان نہیں کیا۔
البتہ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو ذکر کیا ہے۔
اس میں ہے کہ جب میں نے اوپر سر اٹھایا تو فرشتہ وحی کو دیکھا جو ایک تخت پر بیٹھا ہوا تھا اور تخت زمین و آسمان کے درمیان تھا میں نے اسے دیکھا تو مجھ پر کپکپی طاری ہو گئی۔
میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آیا۔
آگے وہی قصہ بیان ہوا ہے جو پہلی حدیث میں ہے۔
(صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 410۔
(161)
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو پیغام دیا کہ اب سونے کا وقت گزر چکا ہے انھیں اور اہل مکہ کو ان کے برے انجام سے ڈرائیں جب وہ ایمان نہ لائیں۔
واللہ المستعان۔
1۔
دنیا میں بڑے بڑے حکمران اور ان کی بڑی بڑی حکومتیں ہیں۔
لیکن اللہ کی کبریائی کے سامنے ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے دن سے یہ پیغام دیا گیا کہ آپ کے کام میں بڑی بڑی طاقتیں حائل ہو سکتی ہیں۔
ان کی ذرا پروانہ کریں بلکہ صاف صاف کہہ دیں کہ میرا رب ان سب سے بڑا ہے جو میری دعوت کا راستہ روکنے کے لیے کھڑے ہو سکتے ہیں۔
2۔
بہر حال اللہ کی کبریائی کانقش جس آدمی کے دل پر جما ہو وہ اللہ کی خاطر اکیلا ہی ساری دنیا سے لڑ جانے کے لیے تیار ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسلام میں کلمہ تکبیر یعنی اللہ اکبر کی بڑی اہمیت ہے نیز اذان میں چھ بار یہ کلمہ دہرایا جاتا ہے اور ہر نماز کا افتتاح اسی کلمہ سے ہوتا ہے پھر نماز کی ہر رکعت میں متعدد مرتبہ اللہ اکبر کہا جاتا ہے یہ اس لیے ہے کہ ایک مسلمان کے سامنے ہر وقت اللہ کی کبریائی کا تصور موجود ہے۔
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس معاشرے میں اسلام کی دعوت لے آئے تھے وہ صرف عقائد واخلاق کی نجاستوں ہی میں مبتلا نہیں تھا بلکہ طہارت ونظافت (پاکیزگی اور صفائی)
کے ابتدائی تصور سے بھی ناآشنا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ہر لحاظ سے پاکیزگی کا سبق سکھانا تھا اس لیے ہدایت فرمائی گئی کہ آپ اپنی ظاہری زندگی میں بھی طہارت و نظافت (پاکیزگی اور صفائی)
کا ایک اعلیٰ معیار قائم کریں۔
اس کے علاوہ روح کی پاکیزگی کے لیے بھی جسم اور لباس کی صفائی انتہائی ضروری ہے۔
2۔
اس ابتدائی سبق کا ہی ثمرہ ہے کہ ہماری حدیث اور فقہ کی ہر کتاب ’’کتاب الطہارت‘‘ سے شروع ہوتی ہے جس میں پاکی اور ناپاکی کے فرق اور طہارت کے طریقوں کو نہایت تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔
مگر آپ کی قوم بت پرست تھی۔
گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تاکیدا کہا گیا کہ آپ بت پرست قوم کا ساتھ بالکل چھوڑ دیں۔
1۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بت پرستی نہیں کی تھی مگر آپ کی قوم بت پرست تھی یہ حکم دراصل لوگوں کو آپ کے ذریعے سے دیا جا رہا ہے۔
2۔
اوپرالرجز عذاب کے ہم معنی بتایا گیا ہے کیونکہ ان کی پوجا کرنے سے انسان عذاب تک پہنچ جاتا ہے۔
گویا یہ عذاب الٰہی کا سبب ہیں اس لیے انھیں عذاب کے ہم معنی قرار دیا گیا ہے۔
واللہ اعلم۔
: (1)
فَتْرَةُ الْوَحْيِ: وحی کی بندش، رکاوٹ، اس کے تسلسل کا قائم نہ رہنا۔
(2)
فَجُئِثْتُ: میں مرعوب اور خوف زدہ ہو گیا، گھبرا گیا۔
جأث سے ماخوذ ہے۔
(3)
فَرَقٌ: خوف و ڈر۔
فوائد ومسائل:
وحی کے رک جانے کے بعد سب سے پہلے اترنے والی وحی سورہ مدثر کی آیات ہیں۔
: (1)
جَاوَرْتُ: میں نے مجاورت و اعتکاف کیا، مصدر جوار ہے، پڑوس میں رہنا، کسی جگہ رک جانا۔
(2)
اسْتَبْطَنْتُ: بطن سے ماخوذ ہے، اندر چلے جانا، میں وادی کے اندر چلا گیا۔
(3)
عَرْشٌ: چارپائی، کرسی، تخت۔
(4)
رَجْفَةٌ شَدِيدَةٌ: سخت کپکپی، شدید لرزہ، سخت بے چینی۔
فوائد ومسائل:
اس حدیث سے بظاہر یہ محسوس ہوتا ہے کہ سب سے پہلے اترنے والی وحی، سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات ہیں، لیکن اگر تمام احادیث پر مجموعی طور پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات واضح ہے کہ سب سے پہلے اترنے والی وحی سورۂ اقراء کی ابتدائی آیات ہیں، کیونکہ حضرت عائشہ ؓ کی روایت (252)
میں صاف موجود ہے کہ پہلی وحی، غار حراء میں اتری جس میں جبریل علیہ السلام نے آپ ﷺ کو تین دفعہ دبایا، اورجابرؓ کی حدیث (407 اور 408)
میں تصریح موجود ہے، کہ فترت وحی کے بعد سب سے پہلے اترنے والی آیات سورۂ مدثر کی ابتدائی آیات ہیں۔
گویا پہلی وحی کے بعد وحی کی آمد رک گئی، پھر کچھ عرصہ کے بعد دوبارہ آغاز ہوا، لیکن سورۂ مدثر کی آیات کے بعد وحی میں تسلسل پیدا ہوگیا۔
نیز اس روایت میں یہ صراحت بھی موجود ہے کہ یہ وحی لانے والا فرشتہ وہی تھا، جو "جَاءَنِيْ بِحَرَاء" ’’میرے پاس حرام میں آچکا تھا‘‘ اور سورۂ مدثر کی آیات، غار حراء کے بعد اتریں ہیں، جبکہ پہلی وحی کا نزول، غار حرام میں ہو چکا تھا۔