صحيح البخاري
كتاب الجهاد والسير— کتاب: جہاد کا بیان
بَابُ الصَّلاَةِ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ: باب: سفر سے واپسی پر نفل نماز (بطور نماز شکر ادا کرنا)۔
حدیث نمبر: 3088
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ وَعَمِّهِ عُبَيْدِ الله بن كعب ، عَنْ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ ضُحًى دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يَجْلِسَ " .مولانا داود راز
´ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا ہم سے ابن جریج نے بیان کیا ‘ ان سے ابن شہاب نے ‘ ان سے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب نے ‘ ان سے ان کے والد ( عبداللہ ) اور چچا عبیداللہ بن کعب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب دن چڑھے سفر سے واپس ہوتے تو بیٹھنے سے پہلے مسجد میں جا کر دو رکعت نفل نماز پڑھتے تھے ۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا داود راز
3088. حضرت کعب بن مالک ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب چاشت کے وقت سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں آکر بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3088]
حدیث حاشیہ: سفر جہاد پر سفر حج وغیرہ کو بھی قیاس کیا جا سکتا ہے۔
ایسے طویل سفر سے خیریت کے ساتھ واپسی پر بطور شکرانہ دو رکعت نماز نفل ادا کرنا امر مسنون ہے‘ اللہ ہر مسلمان کو نصیب فرمائے‘ آمین۔
ایسے طویل سفر سے خیریت کے ساتھ واپسی پر بطور شکرانہ دو رکعت نماز نفل ادا کرنا امر مسنون ہے‘ اللہ ہر مسلمان کو نصیب فرمائے‘ آمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3088 سے ماخوذ ہے۔
✍️ الشیخ عبدالستار الحماد
3088. حضرت کعب بن مالک ؓسے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب چاشت کے وقت سفر سے واپس تشریف لاتے تو مسجد میں آکر بیٹھنے سے پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے۔[صحيح بخاري، حديث نمبر:3088]
حدیث حاشیہ:
1۔
سفر جہاد ہو یا سفر حج وعمرہ یا کوئی اور سفر، خیریت کے ساتھ گھر واپسی پر بطور شکرانہ دورکعت ادا کرنا مسنون امر ہے۔
مقصد یہ ہے کہ سفر کی انتہا مسجد کے ساتھ تعلق پر ہو۔
2۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بزرگ حضرات جب سفر سے واپس آئیں تو پہلے مسجد میں تشریف رکھیں تاکہ عقیدت مند اور معززین انھیں سلام عرض کریں۔
(عمدۃ القاری 417/10)

درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3088 سے ماخوذ ہے۔