صحیح بخاری — حدیث نمبر 2976
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔
بَابُ مَا قِيلَ فِي لِوَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ ، يَقُولُ لِلْزُّبَيْرِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا : هَا هُنَا أَمَرَكَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَنْ تَرْكُزَ الرَّايَةَ " .´ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے ، ان سے ان کے باپ نے اور ان سے نافع بن جبیر نے بیان کیا کہ` میں نے سنا کہ عباس رضی اللہ عنہ ، زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے کہ کیا یہاں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم فرمایا تھا ؟
حضرت نافع بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے کہہ رہے تھے: کیا یہاں نبی ﷺ نے آپ کو پرچم نصب کرنے کا حکم دیا تھا؟
تشریح، فوائد و مسائل
اسی لئے حضرت امام ؒ ان احادیث کو یہاں لائے۔
احادیث سے اور بھی بہت سے مسائل ثابت ہوتے ہیں جن کو حضرت امامؒ نے موقع بہ موقع بیان فرمایا ہے۔
رحمه اللہ۔
1۔
حضرت عباس ؓ کی مذکورہ روایت کتاب المغازی (4280)
میں مفصل بیان ہوگی حضرت نافع بن جبیر ؓنے فتح مکہ کے بعد کسی حج کے موقع پر یہ بات سنی جبکہ وہ حضرت عمر ؓ یا حضرت عثمان ؓ کے دور حکومت میں اکٹھے ہوئے تھے۔
2۔
واضح رہے کہ مقام حجون پر پرچم نصب کیا گیا تھا جو مکہ کے قریب ایک اونچے پہاڑ کا نام ہے۔
اس حدیث پر امام بخاری ؒ نے ان الفاظ میں عنوان قائم کیا ہے: (أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّايَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ)
’’فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کہاں نصب کیا تھا؟‘‘ (صحیح البخاري، المغازي: باب 49)