صحیح بخاری — حدیث نمبر 2974
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کا بیان۔
بَابُ مَا قِيلَ فِي لِوَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُقَيْلٌ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي ثَعْلَبَةُ بْنُ أَبِي مَالِكٍ الْقُرَظِيُّ ، " أَنَّ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، وَكَانَ صَاحِبَ لِوَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَرَادَ الْحَجَّ فَرَجَّلَ " .´ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے لیث نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے عقیل نے خبر دی ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، انہیں ثعلبہ بن ابی مالک قرظی نے خبر دی کہ` قیس بن سعد انصاری رضی اللہ عنہ نے ، جو جہاد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علمبردار تھے ، جب حج کا ارادہ کیا تو ( احرام باندھنے سے پہلے ) کنگھی کی ۔
حضرت ثعلبہ بن ابومالک قرضی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ جو (جہاد میں) نبی ﷺ کے علم بردار تھے، انہوں نے جب حج کا ارادہ کیا تو سر میں کنگھی کی۔
تشریح، فوائد و مسائل
اور اس کے اٹھانے والے قیس بن سعد انصاری ؓ ہوا کرتے۔
جنگ خیبر میں یہ جھنڈا اٹھانے والے حضرت علی ؓ تھے۔
جیسا کہ آگے ذکر ہے۔
1۔
(لواء،رايه اور علم)
تینوں جھنڈے کے نام ہیں۔
در اصل رئیس لشکر جھنڈے کو تھامتا تھا۔
اسے اس کے سر پر لہرایا جاتا تھا۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ لڑائیوں میں جھنڈے رکھنا جائز ہیں۔
اور یہ کبھی امیر کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور کبھی اس کے قائم مقام کے ہاتھ میں، اس کی حفاظت کی جاتی ہے۔
اس کا سرنگوں ہونا گویا اسلام کے سرنگوں ہونے کی علامت ہے۔
2۔
یہ حدیث اگرچہ موقوف ہے تاہم محل استشہار حصہ مرفوع ہی کے حکم میں ہے کیونکہ حضرت قیس بن سعد ؓ کا جھنڈا پکڑنا یقیناًرسول اللہ ﷺ کے حکم اور آپ کی اجازت سے ہو گا۔
اور یہاں مقصود بھی جھنڈے کا اثبات ہے۔