صحيح البخاري
كتاب الجهاد والسير— کتاب: جہاد کا بیان
بَابُ السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلإِمَامِ: باب: امام (بادشاہ یا حاکم) کی اطاعت کرنا۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ صَبَّاحٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّاءَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " السَّمْعُ وَالطَّاعَةُ حَقٌّ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِالْمَعْصِيَةِ ، فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ ، فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ " .´ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ عمری نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اور ان سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالہ سے ۔ ( دوسری سند ) اور مجھ سے محمد بن صباح نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن زکریا نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ نے ، ان سے نافع نے ، ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” ( خلیفہ وقت کے احکام ) سننا اور انہیں بجا لانا ( ہر مسلمان کے لیے ) واجب ہے ، جب تک کہ گناہ کا حکم نہ دیا جائے ۔ اگر گناہ کا حکم دیا جائے تو پھر نہ اسے سننا چاہئے اور نہ اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ “
تشریح، فوائد و مسائل
اگر کوئی بادشاہ خلاف شرع حکم دے تو اس کو سمجھانا چاہئے۔
ورنہ سب لوگ مل کر ایسے بادشاہ کو معزول کردیں۔
اس حدیث سے ان لوگوں کا بھی رد ہوا جو آیات قرآنی و احادیث نبویہ کے ہوتے ہوئے اپنے اماموں کے قول پر جمے رہتے ہیں۔
اور آیات و احادیث کی غلط تاویلات کرکے ان کو ٹال دیتے ہیں۔
جن کی بہت سی مثالیں علامہ ابن قیمؒ کی کتاب اعلام الموقعین میں دیکھی جاسکتی ہیں۔
بقول حجۃ الہند حضرت شاہ ولی اللھ ؒ ایسے لوگ کیا جواب دیں گے جس دن اللہ کی عدالت عالیہ میں کھڑے ہونا ہوگا۔
قرآن مجید میں جہاں اطاعت والدین کا حکم ہے وہاں صاف موجود ہے کہ اگر ماں باپ شرک کرنے کا حکم دیں تو ان کی اطاعت ہرگز نہ جائے۔
اس حدیث سے تقلید جامد کی جڑ کٹ جاتی ہے۔
کہنے والے نے سچ کہا ہے۔
فاھرب عن التقلید فھو ضلالة أن المقلد في سبیل الھالك یعنی تقلید جامد سے دور رہو یہ بربادی کا راستہ ہے … یہ نقطہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے۔
مزید تفصیل کے لئے معیار الحق حضرت شیخ الکل مولانا سید نذیر حسین صاحبؒ محدث دہلوی کا مطالعہ کیا جائے۔
1۔
ایک دوسری حدیث میں ہے: ’’خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی بات نہ مانی جائے۔
‘‘ (مسند أحمد 131/1)
بڑا حاکم اللہ تعالیٰ ہے۔
اس کی خلاف ورزی میں کسی دوسرے کا حکم سننا چاہیے اور نہ اسے ماننا ہی چاہیے۔
اگر کوئی حکمران خلاف شرع حکم دے تو اسے سمجھانا چاہیے۔
اگرباز آجائے تو درست بصورت دیگرسب لوگ مل کراسے معزول کردیں۔
2۔
اس سلسلے میں جمہور کا مسلک یہ ہے کہ جب ظالم حکمران ملک کا انتظام اچھی طرح چلارہا ہوتو اس کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا جائز نہیں اور نہ اس کی بیعت توڑنا ہی جائز ہے۔
یہ حدیث رد تقلید کے لیے بھی زبردست دلیل ہے کیونکہ جامدتقلید تباہی کاراستہ ہے۔
اسی سے اندھی تقلید کی جڑکٹتی ہے۔
آج کل کسی امام مسجد کا امام و خلیفہ بن بیٹھنا اور اپنے نہ ماگننے والوں کو اس حدیث کا مصداق ٹھہرانا اس حدیث کا مذاق اڑانا ہے اور ” لکھے نہ پڑھے نام محمد فاضل “ کا مصداق بننا ہے۔
جبکہ ایسے امام اغیار کی غلامی میں رہ کر خلیفہ کہلاکر خلافت اسلامی کا مذاق اڑاتے ہیں۔
1۔
امیر یا امام میں انسان ہونے کی حیثیت سے غلطی کا امکان باقی رہتا ہے،غلطی میں ان کی اطاعت کرنا جائز نہیں لیکن بغاوت کرنے کی بھی اجازت نہیں تاہم اگر حاکم وقت کفر بواح کا مرتکب ہو،یعنی اس کا کفر روز روشن کی طرح واضح ہو تو ایسے حالات میں علیحدگی اختیار کرنا ضروری ہے۔
اگرہمت ہو تو ایسے امام کامقابلہ کرنا اور اس پرڈٹ جانا چاہیے۔
مداہنت کرنے والا اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والا گناہ گار ہوگا ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں باز پرس ہو۔
اگر کوئی کمزور ہےتو ضروری ہے کہ وہاں سے ہجرت کرجائے اور اپنے دین کو بچالے۔
اگروہاں سے ہجرت کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے تو دل میں کڑھتا رہے اور ان سے نفرت کرتارہے۔
2۔
بہرحال معمولی معمولی باتوں کو بنیاد بنا کر فتنہ وفساد کھڑا کرنا یا مسلح بغاوت کے لیے راستہ ہموار کرنا اسلام اور اہل اسلام کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
بہرحال ان احادیث میں امام سے مراد کسی مسجد کا امام نہیں یا امیر سے مراد کسی تنظیم کا امیر نہیں،ایسا کرنا حدیث کا مذاق اڑاناہے۔
واللہ المستعان۔w
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” جب تک معصیت کا حکم نہ دیا جائے مسلمان پر سمع و طاعت لازم ہے خواہ وہ پسند کرے یا ناپسند کرے، اور اگر اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو نہ اس کے لیے سننا ضروری ہے اور نہ اطاعت کرنا “ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجهاد/حدیث: 1707]
وضاحت:
1؎:
یعنی امام کا حکم پسندیدہ ہو یا ناپسندیدہ اسے بجالانا ضروری ہے، بشرطیکہ معصیت سے اس کا تعلق نہ ہو، اگر معصیت سے متعلق ہے تو اس سے گریز کیا جائے گا، لیکن ایسی صورت سے بچنا ہے جس سے امام کی مخالفت سے فتنہ و فساد کے رونما ہونے کا خدشہ ہے۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” مسلمان آدمی پر (امیر اور حاکم کی) بات ماننا لازم ہے، چاہے وہ اسے پسند ہو یا ناپسند، ہاں اگر اللہ اور رسول کی نافرمانی کا حکم دیا جائے تو اس کو سننا ماننا نہیں ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجهاد/حدیث: 2864]
فوائد و مسائل:
(1)
نیک کام میں امیر کی اطاعت سے انکار نہیں کرنا چاہیے خواہ وہ کام طبعی طور پر ناگوار محسوس ہو۔
(2)
ناجائز حکم کی تعمیل کرنا جائز نہیں۔