صحيح البخاري
كتاب الجهاد والسير— کتاب: جہاد کا بیان
بَابُ نَزْعِ السَّهْمِ مِنَ الْبَدَنِ: باب: (مجاہدین کے) جسم سے تیر کا کھینچ کر نکالنا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : رُمِيَ أَبُو عَامِرٍ فِي رُكْبَتِهِ فَانْتَهَيْتُ إِلَيْهِ ، قَالَ : انْزِعْ هَذَا السَّهْمَ فَنَزَعْتُهُ فَنَزَا مِنْهُ الْمَاءُ ، فَدَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْتُهُ ، فَقَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِعُبَيْدٍ أَبِي عَامِرٍ " .´ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا ، ان سے یزید بن عبداللہ نے اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ` ابوعامر رضی اللہ عنہ کے گھٹنے میں تیر لگا تو میں ان کے پاس پہنچا ۔ انہوں نے فرمایا کہ اس تیر کو کھینچ کر نکال لو میں نے کھینچ لیا تو اس سے خون بہنے لگا پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس حادثہ کی اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ان کے لیے ) دعا فرمائی «اللهم اغفر لعبيد أبي عامر» اے اللہ ! عبید ابوعامر کی مغفرت فرما ۔
تشریح، فوائد و مسائل
اس لئے زخمیوں کے جسموں میں پیوستہ تیر ہاتھوں ہی سے نکالے جاتے تھے۔
ابو عامرؓ ایسے ہی مجاہد ہیں جو تیر سے گھائل ہو کر جام شہادت نوش فرما گئے تھے۔
نبی کریمﷺ نے بطور اظہار افسوس ان کا نام لیا اور ان کے لئے دعائے خیر فرمائی۔
ابو عامر ابو موسیٰ اشعری کے چچا تھے۔
جنگ اوطاس میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔
1۔
دورحاضر کے آلات جراحی اس وقت نہیں تھے اس بنا پر زخمی مجاہدین کےجسم میں پیوستہ تیر ہاتھوں سے ہی نکالے جاتے تھے۔
امام بخاری ؒ کا مقصد یہ ہے کہ اس طرح تیر نکالنے سے خود کو ہلاکت میں ڈالنا نہیں بلکہ یہ علاج کا ایک حصہ ہے۔
جب تیر نکالا تو خون کی بجائے پانی بہنے لگا جو موت کی علامت ہے کہ اب اس کے جسم میں خون نہیں رہا۔
2۔
حضرت ابوعامر ؓ سیدنا ابوموسیٰ اشعری ؓ کے چچا تھے۔
3۔
یہ واقعہ جنگ اوطاس میں پیش آیا۔
رسول اللہ ﷺنے اس کے حق میں دعا کرتے ہوئے ایسے کلمات کہے جو عام طور پر شہداء کے لیے استعمال فرمایا کرتے تھے۔
بہرحال زندہ زخمی کے بدن سے تیر نکال لیا جائے اگرچہ اس کے بعد اس کی موت واقع ہوجائے۔
واللہ أعلم۔
حضرت عبید ابو عامر رضی اللہ عنہ حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے چچا ہیں۔
انہیں گھٹنے میں تیر لگا جس سے ان کی وفات ہو گئی۔
فوت ہوتے وقت انہوں نے حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا سلام کہنا اور میری مغفرت کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کرنا۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا فرمائی۔
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے عرض کی: میرے لیے بھی اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا فرمائیں تو آپ نے دعا کی: ’’اے اللہ! عبداللہ بن قیس کے گناہ بھی معاف کر دے اور قیامت کے دن اسے بہترین مقام پر جگہ عطا فرما۔
‘‘ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4323)
یہا ں (ما)
نافیہ راوی کی بھول سے رہ گیا ہے۔
اسی لیے ترجمہ یہ کیا گیا ہے کہ جس چار پائی پر آپ بیٹھے ہوئے تھے۔
اس پر کوئی بستر بچھا ہوا نہیں تھا۔
اس حدیث میں دعا کرنے کے لیے رسول کریم ﷺ کے ہاتھ اٹھا نے کا ذکر ہے جس میں ان لوگوں کے قول کی تردید ہے جو دعا میں ہاتھ اٹھا نا صرف دعائے استسقاء کے ساتھ خاص کرتے ہیں۔
(قسطلانی)
1۔
حضرت ابو عامر ؓ کو تیر مارنے والا سلمہ بن درید ین صمہ تھا جو قبیلہ جشم سے تعلق رکھتا تھا جب حضرت ابو عامر ؓ شہید ہو گئے تو حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے جھنڈا پکڑلیا اور مشرکین سے جنگ لڑی تو اللہ تعالیٰ نے انھیں فتح و کامرانی عطا فرمائی۔
2۔
واضح رہے کہ ابو عامر ؓ کے زخم سے پانی نکلنا ان کے زخمی اور قریب المرگ ہونے کی علامت تھی۔
3۔
اس حدیث میں دعا کرتے وقت ہاتھ اٹھانے کا ذکر ہے جس میں ان لوگوں کی تردید ہے جو دعا میں ہاتھ اٹھانا صرف بارش طلب کرنے کے ساتھ خاص کرتے ہیں نیز دعا کے لیے باوضو ہونے کا استحباب بھی ثابت ہوتا ہے لیکن اس سے تعزیت کے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا استدلال محل نظر ہے کیونکہ تعزیت کے وقت مخصوص جگہ پر بیٹھ کر فاتحہ خوانی کرنا اور ہاتھ اٹھانا اس سے ثابت نہیں ہوتا کیونکہ حضرت ابو عامر ؓ نے شہادت کے وقت رسول اللہ ﷺ سے دعا کی درخواست کی تھی جسے پورا کیا گیا، اس کا مروجہ تعزیت سے دور کا بھی تعلق نہیں۔
واللہ اعلم۔
4۔
درید ین صمہ مشہور شاعر تھا۔
اسے ربیعہ بن رفیع نے قتل کیا۔
بعض روایات سے پتہ چلتا ہے اس کے قاتل حضرت زبیر بن عوام ؓ تھے درید جب قتل ہوا تو اس کی عمر ایک سو بیس سال تھی۔
(فتح الباري: 53/8)
مثلاً دیکھئے صحیح بخاری (4323، 4339، 6341) وصحیح مسلم (2498) وغیرہما۔
5) دعا میں چہرے پر ہاتھ پھیرنا بالکل صحیح ہے۔
ثقہ تابعی امام ابو نعیم وہب بن کیسان نے فرمایا: میں نے (سیدنا) ابن عمر اور ابن زبیر (رضی اللہ عنہما) کو دیکھا، وہ دونوں دعا کرتے، اپنی دونوں ہتھیلیاں (اپنے) چہرے پر پھیرتے تھے۔
(الادب المفرد: 609 وسندہ حسن، میری کتاب: ہدیۃ المسلمین ح 22)
اس روایت پر بعض الناس کی جرح جمہور کی توثیق کے خلاف ہونے کی وجہ سے مردود ہے۔
امام معمربن راشد رحمہ اللہ (متوفی 154ھ) دعا میں سینے تک ہاتھ اُٹھاتے اور پھر اپنے چہرے پر پھیرتے تھے۔ (مصنف عبدالرزاق 3/ 123 ح 5003 وسندہ صحیح)
امام اسحاق بن راہویہ ان احادیث (جن میں چہرے پر ہاتھ پھیرنے کا ذکر ہے) پر عمل کرنا مستحسن سمجھتے تھے۔ (مختصر قیام اللیل للمروزی ص 304)
اصل مضمون کے لئے دیکھئے تحقیقی وعلمی مقالات للشیخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ (جلد 4 صفحہ 568)
(1)
فاعتمدته: میں نے اس پر اپنی نظریں گاڑ لیں۔
(2)
نزامنه الماء: تیر نکالنے سے، خون بہہ گیا اور پانی نکل آیا، مرمل: رمال کھجور کے بان سے بنی ہوئی، قاضی عیاض وغیرہ کا خیال ہے، چارپائی پر بستر نہیں تھا، حدیث سے لفظ ما گر گیا ہے، کیونکہ بستر کی صورت میں نشان نہ پڑتے۔
فوائد ومسائل: جنگ حنین میں بنو ہوازن شکست کھا کر مختلف جوانب کی طرف بھاگ نکلے، کچھ نے طائف کی راہ لی، کچھ بجیلہ کی طرف چل پڑے اور کچھ نے اوطاس کا رخ کیا، آپ نے اوطاس کی طرف جانے والوں کی طرف ایک لشکر بھیجا اور ان کا امیر ابو عامر عبید بن سلیم اشعری کو بنایا اور انہوں نے مرتے وقت اپنے بھتیجے، ابو موسیٰ اشعری کے واسطہ سے آپ سے بخشش کی دعا کی درخواست کی اور آپ نے باوضو ہو کر، ہاتھ اٹھا کر دعا مانگی، جس سے معلوم ہوا، آداب دعا میں یہ بھی داخل ہے کہ انسان باوضو ہو اور ہاتھ اٹھا کر دعا کرے۔
اور یہاں دعا میت کے گھر ماتم کدہ پر نہیں کی گئی بلکہ ایک دوسرے گھر میں لواحقین کی درخواست پر کی گئی ہے اس لیے اس سے یہ استدلال کرنا کہ ماتم کدہ پر حاضر ہونے والا بیٹھنے والوں سے دعا کی درخواست کر سکتا ہے، غلط ہے۔