صحیح بخاری — حدیث نمبر 2855
باب: گھوڑوں اور گدھوں کا نام رکھنا۔
بَابُ اسْمِ الْفَرَسِ وَالْحِمَارِ:
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا مَعْنُ بْنُ عِيسَى ، حَدَّثَنَا أُبَيُّ بْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : كَانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " فِي حَائِطِنَا فَرَسٌ ، يُقَالُ لَهُ : اللُّحَيْفُ " .´ہم سے علی بن عبداللہ بن جعفر نے بیان کیا ، کہا ہم سے معن بن عیسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابی بن عباس بن سہل نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ان کے دادا ( سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ ) سے بیان کیا کہ` ہمارے باغ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک گھوڑا رہتا تھا جس کا نام لحیف تھا ۔
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے باغ میں نبی ﷺ کا ایک گھوڑا تھا جسے «لُحَيْف» (لحیف) کہا جاتا تھا۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری رحمہ اللہ) نے فرمایا: بعض (اہل علم) نے «لُحَيْف» کے بجائے «لُخَيْف» کہا ہے۔