صحيح البخاري
كتاب الصوم— کتاب: روزے کے مسائل کا بیان
بَابُ الصَّوْمِ فِي السَّفَرِ وَالإِفْطَارِ: باب: سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا۔
حدیث نمبر: 1942
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ حَمْزَةَ بْنَ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيَّ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ : " إِنِّي أَسْرُدُ الصَّوْمَ " .مولانا داود راز
´ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ بن قطان نے بیان کیا ، ان سے ہشام بن عروہ نے بیان کیا کہ مجھ سے میرے باپ عروہ نے بیان کیا ، ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ` حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ ! میں سفر میں لگاتار روزہ رکھتا ہوں ۔