حدیث نمبر: 1045
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئِ ابْنَةِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ تَقُولُ: ذَهَبْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَغْتَسِلُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: ”مَنْ هَذِهِ؟“ قُلْتُ: أُمُّ هَانِئٍ، قَالَ: ”مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں گئی تو وہ غسل فرما رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے؟“ میں نے کہا: ام ہانی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”خوش آمدید۔“
حدیث نمبر: 1046
حَدَّثَنَا مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكٌ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: كُنَّ النِّسَاءُ يُسَلِّمْنَ عَلَى الرِّجَالِ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب
حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں: عورتیں مردوں کو سلام کہا کرتی تھیں۔