الادب المفرد
كتاب السلام— كتاب السلام
بَابُ: السَّلامُ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ عَزَّ وَ جَلَّ باب: ”السلام“ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا شِهَابٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”إِنَّ السَّلامَ اسْمٌ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ تَعَالَى، وَضَعَهُ اللَّهُ فِي الأَرْضِ، فَأَفْشُوا السَّلامَ بَيْنَكُمْ.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”«السلام» اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے زمین میں رکھا ہے، لہٰذا سلام کو آپس میں عام کرو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
السلام کے معنی سلامتی اور تحفہ کے ہیں۔ا ور یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ جب یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہو تو اس کے معنی ہوں گے:ہر قسم کے عیوب اور نقائص سے پاک۔
السلام کے معنی سلامتی اور تحفہ کے ہیں۔ا ور یہ اللہ تعالیٰ کے ناموں میں سے ایک نام بھی ہے۔ جب یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہو تو اس کے معنی ہوں گے:ہر قسم کے عیوب اور نقائص سے پاک۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 989 سے ماخوذ ہے۔