حدیث نمبر: 976
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حَبِيبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرٌو، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيًّا يُقَبِّلُ يَدَ الْعَبَّاسِ وَرِجْلَيْهِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ (مولیٰ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ اور پاؤں چومتے تھے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
مذکورہ بالا دونوں روایات ضعیف ہیں۔ کسی صحیح روایت میں پاؤں چومنا ثابت نہیں۔
مذکورہ بالا دونوں روایات ضعیف ہیں۔ کسی صحیح روایت میں پاؤں چومنا ثابت نہیں۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 976 سے ماخوذ ہے۔