حدیث نمبر: 968
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ‏:‏ مِنْ تَمَامِ التَّحِيَّةِ أَنْ تُصَافِحَ أَخَاكَ‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: سلام کا پورا ہونا یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے مصافحہ کرے۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب السلام / حدیث: 968
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح الإسناد موقوفًا
تخریج حدیث «صحيح الإسناد موقوفًا : تفرد به المصنف»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا مستحب اور مسنون ہے۔ اس سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔ اہل مدینہ میں اس کا زیادہ رواج نہ تھا۔ اہل یمن مسلمان ہوئے تو زبانی سلام کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے بھی رواج دیا اور ان کے اس عمل کی تائید رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دی۔ اس لیے ملاقات کے وقت مصافحے کا اہتمام کرنا چاہیے، تاہم زبان کے ساتھ سلام بھی ضروری ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جب ایک دوسرے سے ملاقات کرتے تو مصافحہ کرتے اور جب سفر سے واپس آتے تو معانقہ کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 968 سے ماخوذ ہے۔