حدیث نمبر: 967
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا جَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”قَدْ أَقْبَلَ أَهْلُ الْيَمَنِ وَهُمْ أَرَقُّ قُلُوبًا مِنْكُمْ“، فَهُمْ أَوَّلُ مَنْ جَاءَ بِالْمُصَافَحَةِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جب اہل یمن آئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہل یمن آگئے ہیں، اور وہ تم میں سے زیادہ نرم دل ہیں۔“ اور وہ پہلے لوگ ہیں جو مصافحہ لائے۔