حدیث نمبر: 810
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي اللَّيْثُ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي أُمَامَة َ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ‏: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ‏:‏ خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلْيَقُلْ‏:‏ لَقِسَتْ نَفْسِي‏“‏، قَالَ مُحَمَّدٌ: أَسْنَدَهُ عَقِيلٌ.
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایسا مت کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس اور مزاج بگڑ گیا ہے۔“ امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں: عقیل نے اسے مسند بیان کیا ہے۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب الأقوال / حدیث: 810
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه البخاري ، كتاب الأدب : 6180 و مسلم : 2251 و أبوداؤد : 4978»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
شیخ البانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ روایت کے آخر میں ’’أسندہ عُقیل‘‘ کا کوئی مفہوم نہیں بنتا۔ صحیح بخاری میں ہے تابعہ عقیل اور یہی بات زیادہ مناسب اور صحیح معلوم ہوتی ہے اور اس متابعت کو طبرانی نے موصولاً بیان کیا ہے۔ (شرح صحیح الأدب المفرد)
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 810 سے ماخوذ ہے۔