الادب المفرد
كتاب الأقوال— كتاب الأقوال
بَابُ لَا يَقُلْ: خَبُثَتْ نَفْسِي باب: یہ نہ کہو: میرا نفس خبیث ہو گیا
حدیث نمبر: 809
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي.“ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی یوں نہ کہے کہ میرا نفس خبیث ہو گیا، بلکہ یوں کہے: میرا نفس بگڑ گیا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
خبث اور لقس اگرچہ ہم معنی ہیں لیکن لفظ خبیث کی ظاہری قباحت کی وجہ سے آپ نے اس کا استعمال ناپسند فرمایا۔
خبث اور لقس اگرچہ ہم معنی ہیں لیکن لفظ خبیث کی ظاہری قباحت کی وجہ سے آپ نے اس کا استعمال ناپسند فرمایا۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 809 سے ماخوذ ہے۔