حدیث نمبر: 798
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ صُهْبَانَ الأَسَدِيِّ‏:‏ رَأَيْتُ عَمَّارًا صَلَّى الْمَكْتُوبَةَ ثُمَّ قَالَ لِرَجُلٍ إِلَى جَنْبِهِ‏:‏ يَا هَنَاهْ، ثُمَّ قَامَ‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

حبیب بن صہبان اسدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے فرض نماز پڑھی، پھر اپنے پہلو میں موجود ایک شخص سے کہا: اے آدمی! پھر کھڑے ہو گئے۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب الأقوال / حدیث: 798
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : »

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
(۱)اس روایت میں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے ہناہ کا لفظ استعمال کیا ہے اور یہ نداء کے طور پر ہی مستعمل ہے۔
(۲) سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے یہ گفتگو شاید فرض اور نوافل میں فاصلہ پیدا کرنے کے لیے کی کیونکہ فرض نماز کے فوراً بعد سنتیں ادا کرنا درست نہیں۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 798 سے ماخوذ ہے۔