الادب المفرد
كتاب الأقوال— كتاب الأقوال
بَابُ: وَيَأْتِيكَ بِالأخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ باب: تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے تیار نہیں کیا ہوگا
حدیث نمبر: 793
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: إِنَّهَا كَلِمَةُ نَبِيٍّ: (البحر الطويل) ”وَيَأْتِيكَ بِالأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ“.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ”وَيَأْتِيكَ ...... ’’اور تیرے پاس وہ خبریں لائے گا جسے تو نے کچھ نہیں دیا ہوگا۔‘‘ کسی نبی کا کلمہ ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مطلب یہ ہے کہ یہ کلمہ الہامی معلوم ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کا معروف قائل طرفہ ہی ہے لیکن یہ کسی نبی کی زبان سے نکلا ہوا معلوم ہوتا ہے جسے بعد ازاں طرفہ نے نقل کیا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مطلب یہ ہے کہ یہ کلمہ الہامی معلوم ہوتا ہے۔ اگرچہ اس کا معروف قائل طرفہ ہی ہے لیکن یہ کسی نبی کی زبان سے نکلا ہوا معلوم ہوتا ہے جسے بعد ازاں طرفہ نے نقل کیا۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 793 سے ماخوذ ہے۔