الادب المفرد
كتاب المجالس— كتاب المجالس
بَابُ أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَى الرَّجُلِ جَلِيسُهُ باب: سب سے معزز، آدمی کا ہم نشین ہے
حدیث نمبر: 1145
حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ قَالَ: حَدَّثَنِي عِيسَى بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَكْرَمُ النَّاسِ عَلَيَّ جَلِيسِي.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میرے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ معزز میرا ہم نشین ہے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے معلوم ہوا ہم نشین کی عزت اور توقیر کرنا لازم ہے۔ اس سے مراد اچھا دوست اور ہم نشیں ہے جو آدمی کو اچھائی کی دعوت دے۔ برے ساتھی کے حکموں کی تعمیل اور تکریم مقصود نہیں۔
اس سے معلوم ہوا ہم نشین کی عزت اور توقیر کرنا لازم ہے۔ اس سے مراد اچھا دوست اور ہم نشیں ہے جو آدمی کو اچھائی کی دعوت دے۔ برے ساتھی کے حکموں کی تعمیل اور تکریم مقصود نہیں۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1145 سے ماخوذ ہے۔