الادب المفرد
كتاب المجالس— كتاب المجالس
بَابُ يَجْلِسُ الرَّجُلُ حَيْثُ انْتَهَى باب: آدمی کو جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے
حدیث نمبر: 1141
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الطُّفَيْلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ انْتَهَى.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کرتے تو ہمیں جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔
کئی لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ آتے دیر سے ہیں لیکن بیٹھنا آگے چاہتے ہیں جیسا کہ جلسہ گاہ میں عموماً ہوتا ہے۔ ایسا کرنا آداب کے منافي ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1141 سے ماخوذ ہے۔