حدیث نمبر: 1140
حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ‏:‏ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ‏: ”لَا يُقِيمَنَّ أَحَدُكُمُ الرَّجُلَ مِنْ مَجْلِسِهِ، ثُمَّ يَجْلِسُ فِيهِ، وَلَكِنْ تَفَسَّحُوا وَتَوَسَّعُوا‏.“
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی کسی شخص کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود وہاں نہ بیٹھے، بلکہ جگہ بنا لیا کرو اور کھل جایا کرو۔“

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب المجالس / حدیث: 1140
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه البخاري ، كتاب الاستئذان : 6270 و مسلم : 2177 و الترمذي : 2749»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس سے مراد عام محفل ہے، تاہم اگر کسی کی خاص مجلس ہے اور وہ کسی شخص کو اس میں شریک نہیں کرنا چاہتے تو اسے اٹھایا جاسکتا ہے۔ عام مجلسوں میں وسعت اختیار کرکے آنے والے کو جگہ دینی چاہیے اور دائرہ بڑھا لینا چاہیے۔ اسی طرح آنے والے کو بھی چاہیے کہ جہاں جگہ ملے بیٹھ جائے۔ لوگوں کو تنگ نہ کرے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1140 سے ماخوذ ہے۔