حدیث نمبر: 1088
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْفَرَّاءِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُدْعَانَ قَالَ‏:‏ كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، فَاسْتَأْذَنَ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ، فَقِيلَ‏:‏ ادْخُلْ بِسَلاَمٍ، فَأَبَى أَنْ يَدْخُلَ عَلَيْهِمْ‏.‏
ترجمہ:مولانا عثمان منیب

عبدالرحمٰن بن جدعان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا۔ انہوں نے ایک گھر والوں سے اندر آنے کی اجازت طلب کی تو جواب ملا: سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ۔ انہوں نے اندر جانے سے انکار کر دیا۔

حوالہ حدیث الادب المفرد / كتاب الاستئذان / حدیث: 1088
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث «صحيح : أخرجه عبدالرزاق : 19430 و ابن أبى شيبة : 25832»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما جیسے جلیل القدر بزرگ سے یہ ممکن نہیں کہ انہوں نے سلام نہ کہا ہو اس لیے انہیں یہ کہنا کہ سلام کرتے ہوئے داخل ہو جاؤ، مذاق تھا۔ اس لیے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما واپس چلے گئے۔ اس تاویل کی تائید مصنف ابن ابی شیبہ کے اثر سے بھی ہوتی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو جب اس طرح کہا جاتا کہ سلام کے ساتھ داخل ہوجا تو وہ واپس چلے جاتے اور فرماتے کہ مجھے معلوم نہیں کہ سلام کہنا ہے کہ نہیں۔ (المصنف لابن ابي شیبة:۸؍۶۴۷)
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1088 سے ماخوذ ہے۔