الادب المفرد
كتاب الاستئذان— كتاب الاستئذان
بَابُ يَسْتَأْذِنُ عَلَى أَبِيهِ وَوَلَدِهِ باب: اپنے باپ اور اولاد سے اجازت طلب کرنا
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: يَسْتَأْذِنُ الرَّجُلُ عَلَى وَلَدِهِ، وَأُمِّهِ، وَإِنْ كَانَتْ عَجُوزًا، وَأَخِيهِ، وَأُخْتِهِ، وَأَبِيهِ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: آدمی کو اپنی اولاد اور والدہ سے اندر آنے کی اجازت لینی چاہیے، اگرچہ والدہ بوڑھی ہی کیوں نہ ہو۔ اسی طرح اپنے بہن بھائیوں اور باپ سے بھی اجازت لینی چاہیے۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں اشعث بن سوار راوی ضعیف ہے اور ابو الزبیر مدلس ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ اس میں اشعث بن سوار راوی ضعیف ہے اور ابو الزبیر مدلس ہے۔
درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1062 سے ماخوذ ہے۔