حدیث نمبر: 1029
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، أَنَّ عُمَرَ قَالَ لِعَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ: حَيَّاكَ اللَّهُ مِنْ مَعْرِفَةٍ.ترجمہ:مولانا عثمان منیب
امام شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کو پہچان کر فرمایا: «حَيَّاكَ اللَّهُ» ”اللہ تجھے زندہ رکھے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ مولانا عثمان منیب
1
فوائد ومسائل:
اس اثر کی سند منقطع ہے۔ اس کتاب کے محقق عصام موسیٰ ہادی نے علامہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا تبصرہ نقل کیا کہ اسنادہ ضعیف پھر کچھ تفصیل ذکر کر کے اکثر میں کہا ہے۔ فالاثر صحیح یہ اثر صحیح ثابت ہے۔ دراصل شعبی کی عمر رضی اللہ عنہ سے ملاقات کے حوالہ سے اختلاف ہے۔ درست یہ ہے کہ اس کی ان سے ملاقات ثابت ہے اس لیے اس کی سند صحیح ہے۔

درج بالا اقتباس فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 1029 سے ماخوذ ہے۔