کتب حدیث › سنن ابي داود › ابواب › باب: مردار کھانے پر مجبور ہو تو اس کے حکم کا بیان۔
❮
❯
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا نَزَلَ الْحَرَّةَ وَمَعَهُ أَهْلُهُ وَوَلَدُهُ ، فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّ نَاقَةً لِي ضَلَّتْ فَإِنْ وَجَدْتَهَا فَأَمْسِكْهَا ، فَوَجَدَهَا فَلَمْ يَجِدْ صَاحِبَهَا ، فَمَرِضَتْ ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ : انْحَرْهَا ، فَأَبَى ، فَنَفَقَتْ ، فَقَالَتْ : اسْلُخْهَا حَتَّى نُقَدِّدَ شَحْمَهَا وَلَحْمَهَا وَنَأْكُلَهُ ، فَقَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ ، فَسَأَلَهُ ، فَقَالَ : " هَلْ عِنْدَكَ غِنًى يُغْنِيكَ ؟ ، قَالَ : لَا ، قَالَ : فَكُلُوهَا ، قَالَ : فَجَاءَ صَاحِبُهَا فَأَخْبَرَهُ الْخَبَرَ ، فَقَالَ : هَلَّا كُنْتَ نَحَرْتَهَا ، قَالَ : اسْتَحْيَيْتُ مِنْكَ " .
´جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ حرہ میں قیام کیا ، تو ایک شخص نے اس سے کہا : میری ایک اونٹنی کھو گئی ہے اگر تم اسے پانا تو اپنے پاس رکھ لینا ، اس نے اسے پا لیا لیکن اس کے مالک کو نہیں پاس کا پھر وہ بیمار ہو گئی ، تو اس کی بیوی نے کہا : اسے ذبح کر ڈالو ، لیکن اس نے انکار کیا ، پھر اونٹنی مر گئی تو اس کی بیوی نے کہا : اس کی کھال نکال لو تاکہ ہم اس کی چربی اور گوشت سکھا کر کھا سکیں ، اس نے کہا : جب تک کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ نہیں لیتا ایسا نہیں کر سکتا چنانچہ وہ آپ کے پاس آیا اور اس کے متعلق آپ سے دریافت کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تیرے پاس کوئی اور چیز ہے جو تجھے ( مردار کھانے سے ) بے نیاز کرے “ اس شخص نے کہا : نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پھر تم کھاؤ “ ۔ راوی کہتے ہیں : اتنے میں اس کا مالک آ گیا ، تو اس نے اسے سارا واقعہ بتایا تو اس نے کہا : تو نے اسے کیوں نہیں ذبح کر لیا ؟ اس نے کہا : میں نے تم سے شرم محسوس کی ( اور بغیر اجازت ایسا کرنا میں نے مناسب نہیں سمجھا ) ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأطعمة / حدیث: 3816
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث « تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2150)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/87، 88، 89، 97، 104) (حسن الإسناد) »
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عُقْبَةَ الْعَامِرِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ الْفُجَيْعِ الْعَامِرِيِّ ، أَنَّهُ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " مَا يَحِلُّ لَنَا مِنَ الْمَيْتَةِ ؟ ، قَالَ : مَا طَعَامُكُمْ ؟ ، قُلْنَا : نَغْتَبِقُ وَنَصْطَبِحُ ، قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ : فَسَّرَهُ لِي عُقْبَةُ قَدَحٌ غُدْوَةً ، وَقَدَحٌ عَشِيَّةً ، قَالَ : ذَاكَ وَأَبِي الْجُوعُ ، فَأَحَلَّ لَهُمُ الْمَيْتَةَ عَلَى هَذِهِ الْحَالِ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : الْغَبُوقُ مِنْ آخِرِ النَّهَارِ ، وَالصَّبُوحُ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ .
´فجیع عامری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور پوچھا : مردار میں سے ہمارے لیے کیا حلال ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تمہارا کھانا کیا ہے ؟ “ انہوں نے کہا : ہم شام کو دودھ پیتے ہیں اور صبح کو دودھ پیتے ہیں ۔ ابونعیم کہتے ہیں : عقبہ نے مجھ سے اس کی تفسیر یہ کی کہ صبح کو ایک پیالہ پیتے ہیں اور شام کو ایک پیالہ پیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے باپ کی قسم ! یہ تو بھوک ہے “ ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی صورت حال میں ان کے لیے مردار کو حلال کر دیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : «غبوق» کے معنی دن کے آخری حصہ کے ہیں اور «صبوح» کے معنی دن کے شروع حصہ کے ہیں ۔
حوالہ حدیث سنن ابي داود / كتاب الأطعمة / حدیث: 3817
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف الإسناد , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, في سماع وھب بن عقبة من فجيع رضي اللّٰه عنه نظر, والحديث ضعفه البيهقي (357/9) بقوله:’’ وفي ثبوت ھذه الأحاديث نظر ‘‘, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 136
تخریج حدیث « تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11021) (ضعیف الإسناد) » (اس کے راوی عقبہ عامری لین الحدیث ہیں )