حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ اللَّهِ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ اخْتِنَاثِ الْأَسْقِيَةِ " .
´ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزوں کا منہ موڑ کر پینے سے منع فرمایا ہے ۔
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ ”مشکیزوں کا منہ الٹ کر ان سے پیا جائے۔“
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " دَعَا بِإِدَاوَةٍ يَوْمَ أُحُدٍ ، فَقَالَ : اخْنِثْ فَمَ الْإِدَاوَةِ ، ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا " .
´عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ایک مشکیزہ منگوایا اور فرمایا : ” مشکیزے کا منہ موڑو “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے منہ سے پیا ۔
عیسیٰ بن عبداللہ انصاری اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُحد کے دن نبی کریم ﷺ نے مشکیزہ منگوایا پھر فرمایا: ”اس کا منہ الٹاؤ۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کے منہ سے (منہ لگا کر پانی) پیا۔