کتب حدیث ›
سنن ابي داود › ابواب
› باب: دشمن جنگ میں کسی مسلمان کا مال لوٹ کر لے جائے پھر مالک اسے غنیمت میں پائے تو اس کے حکم کا بیان۔
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ سُهَيْلٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ غُلَامًا لِابْنِ عُمَرَ أَبَقَ إِلَى الْعَدُوِّ فَظَهَرَ عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ يَقْسِمْ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : وَقَالَ غَيْرُهُ : رَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ان کا ایک غلام دشمنوں کی جانب بھاگ گیا پھر مسلمان دشمن پر غالب آ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ غلام عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو واپس دے دیا ، اسے مال غنیمت میں تقسیم نہیں کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : دوسروں کی روایت میں ہے خالد بن ولید نے اسے انہیں لوٹا دیا ۔
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ان کا ایک غلام بھاگ کر دشمنوں کے پاس چلا گیا، پھر مسلمان ان لوگوں پر غالب آ گئے تو رسول اللہ ﷺ نے وہ غلام ابن عمر رضی اللہ عنہ کو واپس کر دیا اور (بطور غنیمت) تقسیم نہیں فرمایا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ”(یحییٰ بن ابی زائدہ کے علاوہ) کسی دوسرے نے کہا کہ خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اسے واپس کیا تھا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الأَنْبَارِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ ، الْمَعْنَى قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ :ذَهَبَ فَرَسٌ لَهُ فَأَخَذَهَا الْعَدُوُّ فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ فَرُدَّ عَلَيْهِ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَقَ عَبْدٌ لَهُ فَلَحِقَ بِأَرْضِ الرُّومِ ، فَظَهَرَ عَلَيْهِمُ الْمُسْلِمُونَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ . بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا ، اور اسے دشمن نے پکڑ لیا پھر مسلمان دشمن پر غالب آ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو واپس لوٹا دیا گیا ، اور ان کا ایک غلام بھاگ کر روم چلا گیا ، پھر رومیوں پر مسلمان غالب آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ( بھی ) انہیں غلام واپس لوٹا دیا ۔
(محمد بن سلیمان الانباری کی سند سے مروی ہے) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”ان کا ایک گھوڑا بھاگ گیا تو دشمن نے اسے پکڑ لیا، پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے تو وہ گھوڑا رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں ابن عمر رضی اللہ عنہ کو واپس دے دیا گیا۔“ (ایک اور موقع پر) ”سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا ایک غلام بھاگ گیا اور رومیوں کے علاقے میں چلا گیا، مسلمان ان پر غالب آئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے یہ ان کو واپس کر دیا اور نبی کریم ﷺ کے بعد کا واقعہ ہے۔“