حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَهَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " ، قَالَ أَبُو دَاوُد : كَذَا رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ وَغَيْرُهُ ، قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ مُرْسَلٌ ، إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : مَاتَ إِبْرَاهِيمُ التَّيْمِيُّ وَلَمْ يَبْلُغْ أَرْبَعِينَ سَنَةً ، وَكَانَ يُكْنَى : أَبَا أَسْمَاءَ .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا بوسہ لیا اور وضو نہیں کیا ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : اسے فریابی وغیرہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یہ مرسل ہے ، ابراہیم تیمی کا ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سماع ثابت نہیں ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ابراہیم تیمی ابھی چالیس برس کے نہیں ہوئے تھے کہ ان کا انتقال ہو گیا تھا ، ان کی کنیت ابواسماء تھی ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (ایک بار) ان کا بوسہ لیا اور وضو نہیں کیا۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”یہ حدیث مرسل ہے (یعنی ابراہیم تیمی اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے مابین راوی محذوف ہے) اور ابراہیم تیمی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کچھ سنا نہیں ہے اور فریابی وغیرہ نے ایسے ہی (غیر موصول) بیان کیا ہے۔“ اور امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”ابراہیم تیمی چالیس سال کے نہیں ہوئے تھے کہ وفات پا گئے۔ ان کی کنیت ابواسماء تھی۔“
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ امْرَأَةً مِنْ نِسَائِهِ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ " ، قَالَ عُرْوَةُ : مَنْ هِيَ إِلَّا أَنْتِ ، فَضَحِكَتْ ، قَالَ أَبُو دَاوُد : هَكَذَا رَوَاهُ زَائِدَةُ ، وَعَبْدُ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ،عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ایک بیوی کا بوسہ لیا ، پھر نماز کے لیے نکلے اور ( پھر سے ) وضو نہیں کیا ۔ عروہ کہتے ہیں : میں نے ان سے کہا : وہ بیوی آپ کے علاوہ اور کون ہو سکتی ہیں ؟ یہ سن کر وہ ہنسنے لگیں ۔
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے (ایک بار) اپنی کسی بیوی کا بوسہ لیا اور نماز کے لیے تشریف لے گئے اور وضو نہیں کیا۔ عروہ بن زبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں (یہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے تھے): ”میں نے کہا: یہ آپ ہی ہوں گی“، تو وہ ہنس دیں۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”زائدہ اور عبدالحمید حمانی نے سلیمان اعمش سے ایسے ہی روایت کیا ہے۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَخْلَدٍ الطَّالْقَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مَغْرَاءَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، أَخْبَرَنَا أَصْحَابٌ لَنَا ، عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ ، بِهَذَا الْحَدِيثِ ، قَالَ أَبُو دَاوُد ، قَالَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ لِرَجُلٍ : احْكِ عَنِّي أَنَّ هَذَيْنِ يَعْنِي حَدِيثَ الْأَعْمَشِ هَذَا ، عَنْ حَبِيبٍ ، وَحَدِيثَهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي الْمُسْتَحَاضَةِ ، أَنَّهَا تَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ، قَالَ يَحْيَى : احْكِ عَنِّي أَنَّهُمَا شِبْهُ لَا شَيْءَ ، قَالَ أَبُو دَاوُد ، وَرُوِيَ عَنْ الثَّوْرِيِّ ، قَالَ : مَا حَدَّثَنَا حَبِيبٌ إِلَّا عَنْ عُرْوَةَ الْمُزَنِيِّ يَعْنِي لَمْ يُحَدِّثْهُمْ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ بِشَيْءٍ . قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَدْ رَوَى حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ ، عَنْ حَبِيبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ حَدِيثًا صَحِيحًا .
´اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : یحییٰ بن سعید قطان نے ایک شخص سے کہا : میرے حوالہ سے بیان کرو کہ` یہ دونوں حدیثیں یعنی ایک تو یہی اعمش کی حدیث جو حبیب سے مروی ہے ، دوسری وہ جو اسی سند سے مستحاضہ کے متعلق مروی ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو کرے گی «لا شىء» کے مشابہ ہے ( یعنی یہ دونوں حدیثیں سند کے اعتبار سے ضعیف ہیں ) ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : ثوری سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم سے حبیب نے صرف عروہ مزنی کے طریق سے بیان کیا ، یعنی ان لوگوں سے حبیب نے عروہ بن زبیر کے واسطہ سے کچھ نہیں بیان کیا ہے ( یعنی : عروہ بن زبیر سے حبیب کی روایت ثابت نہیں ) ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : لیکن حمزہ زیات نے حبیب سے ، حبیب نے عروہ بن زبیر سے ، عروہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے ایک صحیح حدیث روایت کی ہے ( یعنی : عروہ بن زبیر سے حبیب کی روایت صحیح ہے ) ۔
ابراہیم بن مخلد کی سند سے اعمش سے منقول ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں نے عروہ مزنی سے روایت کیا، وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے یہ حدیث روایت کرتے ہیں۔ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ یحییٰ بن سعید القطان رحمہ اللہ نے ایک شخص سے کہا: ”میری طرف سے یہ بات بیان کرو کہ اعمش کی حبیب سے یہ روایت اور اسی سند سے مسئلہ استخاضہ والی روایات جس میں ہے کہ استخاضہ والی عورت ہر نماز کے لیے وضو کرے، یحییٰ نے کہا میری طرف سے یہ بیان کرو کہ یہ دونوں حدیثیں نہ ہونے کے برابر ہیں (یعنی ضعیف ہیں)۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سفیان ثوری رحمہ اللہ سے مروی ہے، کہتے ہیں: ”ہمیں حبیب نے جو روایات بیان کی ہیں وہ سب عروہ مزنی ہی سے روایت ہوئی ہیں، عروہ بن زبیر سے کچھ بیان نہیں کیا۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حمزہ زیات نے حبیب سے، انہوں نے عروہ بن زبیر سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے اور یہ سند صحیح ہے۔