سنن ابوداود — حدیث نمبر 885
باب: رکوع اور سجدے کی مقدار کا بیان۔
باب مِقْدَارِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ السَّعْدِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَوْ عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : رَمَقْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاتِهِ " فَكَانَ يَتَمَكَّنُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ قَدْرَ مَا يَقُولُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ ثَلَاثًا " .
´سعدی کے والد یا چچا کہتے ہیں کہ` میں نے نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ رکوع اور سجدہ میں اتنی دیر تک رہتے جتنی دیر میں تین بار : «سبحان الله وبحمده» کہہ سکیں ۔
جناب سعید جریری، سعدی سے وہ اپنے والد یا چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو ان کی نماز میں بڑے غور سے دیکھا ہے، آپ ﷺ اپنے رکوع اور سجدے میں اتنی دیر رکتے تھے کہ «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ» تین بار کہہ لیں۔“