سنن ابوداود — حدیث نمبر 884
باب: نماز میں دعا مانگنے کا بیان۔
باب الدُّعَاءِ فِي الصَّلاَةِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، قَالَ : كَانَ رَجُل يُصَلِّي فَوْقَ بَيْتِهِ ، وَكَانَ إِذَا قَرَأَ أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى سورة القيامة آية 40 قَالَ : " سُبْحَانَكَ فَبَلَى " . فَسَأَلُوهُ عَنْ ذَلِكَ ، فَقَالَ : سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . قَالَ أَبُو دَاوُد : قَالَ أَحْمَدُ : يُعْجِبُنِي فِي الْفَرِيضَةِ أَنْ يَدْعُوَ بِمَا فِي الْقُرْآنِ .
´موسی بن ابی عائشہ کہتے ہیں` ایک صاحب اپنی چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے ، جب وہ آیت کریمہ «أليس ذلك بقادر على أن يحيي الموتى» ( سورة القيامة : ۴۰ ) پر پہنچتے تو «سبحانك فبلى» کہتے ، لوگوں نے اس سے ان کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا : میں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں : احمد نے کہا : مجھے بھلا لگتا ہے کہ آدمی فرض نماز میں وہ دعا کرے جو قرآن میں ہے ۔
جناب موسیٰ بن ابی عائشہ (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ ایک صاحب اپنے گھر کی چھت پر نماز پڑھا کرتے تھے، تو جب وہ ﴿أَلَيْسَ ذَلِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَى﴾ [سورة القيامة: 40] ”کیا اللہ قدرت نہیں رکھتا کہ وہ مردوں کو زندہ کر دے؟“ پڑھتے تو (جواب میں) کہتے: «سُبْحَانَكَ فَبَلَى» ”اے اللہ! تو پاک ہے، تو یقیناً قدرت رکھتا ہے۔“ لوگوں نے ان سے اس کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: ”میں نے اسے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام احمد رحمہ اللہ کا کہنا ہے: ”مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ فرض نمازوں میں قرآنی دعائیں کی جائیں۔“