سنن ابي داود
أبواب السلام— ابواب: السلام علیکم کہنے کے آداب
باب مَا جَاءَ فِي الْبِنَاءِ باب: مکان بنانے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ , وَهَنَّادٌ الْمَعْنَى , قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ , عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا , قَالَ : مَرَّ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا وَهَى , فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ , فَقُلْنَا : خُصٌّ لَنَا وَهَى فَنَحْنُ نُصْلِحُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَرَى الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِكَ .
´اس سند سے بھی اعمش سے ( ان کی سابقہ سند سے ) یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے ہم اپنے جھونپڑے کو درست کر رہے تھے جو گرنے کے قریب ہو گیا تھا ، آپ نے فرمایا : ” یہ کیا ہے ؟ “ ہم نے کہا : ہمارا یک بوسیدہ جھونپڑا ہے ہم اس کو درست کر رہے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مگر میں تو معاملہ ( موت ) کو اس سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھتا دیکھ رہا ہوں “ ( زندگی میں جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کی اصلاح کی بھی کوشش کرو ) ۔
جناب اعمش رحمہ اللہ نے اپنی سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کی، کہا کہ رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے اور ہم اپنی جھگی (یا کوٹھری) جو بوسیدہ ہو گئی تھی، اس کی مرمت کر رہے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا ہو رہا ہے؟“ ہم نے عرض کیا کہ ہماری یہ جھگی بوسیدہ ہو گئی ہے، تو اس کی مرمت کر رہے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں تو معاملے کو اس سے بھی جلد سمجھتا ہوں۔“
تشریح، فوائد و مسائل
اس سند سے بھی اعمش سے (ان کی سابقہ سند سے) یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے ہم اپنے جھونپڑے کو درست کر رہے تھے جو گرنے کے قریب ہو گیا تھا، آپ نے فرمایا: " یہ کیا ہے؟ " ہم نے کہا: ہمارا یک بوسیدہ جھونپڑا ہے ہم اس کو درست کر رہے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " مگر میں تو معاملہ (موت) کو اس سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھتا دیکھ رہا ہوں " (زندگی میں جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کی اصلاح کی بھی کوشش کرو)۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5236]
1۔
جائز ہے کہ انسان اپنی رہائش کے لیے کوئی چیز تعمیر کرے اور اس کی اصلاح کرے۔
2۔
دنیا کے امور میں اپنی امیدوں اور پروگراموں کو ازحد مختصر رکھنا چاہیے۔