سنن ابوداود — حدیث نمبر 5126
باب: آدمی جس سے محبت کرے اس سے کہہ دے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔
باب إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ كَعَمَلِهِمْ , قال : أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ , قال : فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ , قال : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ , قال : فَأَعَادَهَا أَبُو ذَرٍّ ، فَأَعَادَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! ایک شخص ایک قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان جیسا عمل نہیں کر پاتا ؟ آپ نے فرمایا : ” اے ابوذر ! تو اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو “ تو انہوں نے کہا : میں تو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں ، تو آپ نے فرمایا : ” تم اسی کے ساتھ ہو گے ، جس سے تم محبت رکھتے ہو “ ابوذر نے پھر یہی کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی دہرایا ۔
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! انسان کچھ لوگوں سے محبت کرتا ہے مگر ان جیسے عمل نہیں کر پاتا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ابوذر! تم ان لوگوں کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو گے۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”بلاشبہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تم ان کے ساتھ ہو گے جن سے تم محبت کرتے ہو۔“ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے اپنی یہ بات پھر دہرائی تو رسول اللہ ﷺ نے بھی اسی طرح اپنا جواب دہرایا۔