سنن ابي داود
أبواب النوم— ابواب: سونے سے متعلق احکام و مسائل
باب إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ باب: آدمی جس سے محبت کرے اس سے کہہ دے کہ میں تم سے محبت کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 5126
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ كَعَمَلِهِمْ , قال : أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ , قال : فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ , قال : فَإِنَّكَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ , قال : فَأَعَادَهَا أَبُو ذَرٍّ ، فَأَعَادَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے پوچھا : اللہ کے رسول ! ایک شخص ایک قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان جیسا عمل نہیں کر پاتا ؟ آپ نے فرمایا : ” اے ابوذر ! تو اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو “ تو انہوں نے کہا : میں تو اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں ، تو آپ نے فرمایا : ” تم اسی کے ساتھ ہو گے ، جس سے تم محبت رکھتے ہو “ ابوذر نے پھر یہی کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر وہی دہرایا ۔