سنن ابوداود — حدیث نمبر 5119
باب: عصبیت (تعصب) کا بیان۔
باب فِي الْعَصَبِيَّةِ
حدیث نمبر: 5119
حَدَّثَنَا مُحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ بِشْرٍ الدِّمَشْقِيُّ ، عَنْ بِنْتِ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ ، أَنَّهَا سَمِعَتْ أَبَاهَا ، يَقُولُ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، " مَا الْعَصَبِيَّةُ ؟ , قَالَ : أَنْ تُعِينَ قَوْمَكَ عَلَى الظُّلْمِ " .
´واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے پوچھا : اللہ کے رسول : عصبیت کیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” عصبیت یہ ہے کہ تم اپنی قوم کا ظلم و زیادتی میں ساتھ دو ، اور ان کی مدد کرو “ ۔
جناب واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! عصبیت کیا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کہ تو اپنی قوم کے لوگوں کی مدد کرے، حالانکہ وہ ظلم پر ہوں۔“