سنن ابوداود — حدیث نمبر 5118
باب: عصبیت (تعصب) کا بیان۔
باب فِي الْعَصَبِيَّةِ
حدیث نمبر: 5118
حَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ مِنْ أَدَمٍ ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ .
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچا آپ چمڑے کے ایک خیمے میں تھے ، آگے راوی نے اسی طرح کی حدیث ذکر کی ۔
جناب عبدالرحمٰن اپنے والد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جب کہ آپ ﷺ چمڑے کے ایک خیمے میں ٹھہرے ہوئے تھے“ اور مذکورہ بالا حدیث کی مانند روایت کیا۔