سنن ابوداود — حدیث نمبر 5037
باب: چھینکنے والے کا جواب کتنی بار دیا جائے؟
باب كَمْ مَرَّةٍ يُشَمَّتُ الْعَاطِسُ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ ، عَنْ أَبِيهِ ، " أَنَّ رَجُلًا عَطَسَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لَهُ : يَرْحَمُكَ اللَّهُ ، ثُمَّ عَطَسَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الرَّجُلُ مَزْكُومٌ " .
´سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ نے اس سے فرمایا : «يرحمك الله» ” اللہ تم پر رحم فرمائے “ اسے پھر چھینک آئی تو آپ نے فرمایا : ” آدمی کو زکام ہوا ہے “ ۔
سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوع اپنے والد (سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی مجلس میں چھینک ماری، تو آپ ﷺ نے اسے دعا دی اور فرمایا: «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» ”اللہ تجھ پر رحم فرمائے۔“ اس نے پھر چھینک ماری تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے زکام ہے۔۔“
تشریح، فوائد و مسائل
سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چھینک آئی تو آپ نے اس سے فرمایا: «يرحمك الله» " اللہ تم پر رحم فرمائے " اسے پھر چھینک آئی تو آپ نے فرمایا: " آدمی کو زکام ہوا ہے۔" [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 5037]
پہلی بار چھینک کا جواب دینا لازم ہے۔
اس کے بعد نہیں جیسے صحیح مسلم سے بھی اشارہ ملتا ہے۔
دیکھئے: (صحیح مسلم، الزھد۔
حدیث: 2993)
سلمہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میری موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص کو چھینک آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يرحمك الله» (اللہ تم پر رحم فرمائے) پھر اسے دوبارہ چھینک آئی تو آپ نے فرمایا: " اسے تو زکام ہو گیا ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الأدب/حدیث: 2743]
وضاحت:
1؎:
اس سے معلوم ہوا کہ ایک یا دو سے زیادہ بار چھینک آنے پرجواب دینے کی ضرورت نہیں۔