سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي التَّشْدِيدِ فِي الْكَذِبِ باب: جھوٹ بولنے کی شناعت کا بیان۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ مَوَالِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ الْعَدَوِيّ حَدَّثَهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ : " دَعَتْنِي أُمِّي يَوْمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ فِي بَيْتِنَا ، فَقَالَتْ : هَا تَعَالَ أُعْطِيكَ , فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :وَمَا أَرَدْتِ أَنْ تُعْطِيهِ , قَالَتْ : أُعْطِيهِ تَمْرًا , فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَا إِنَّكِ لَوْ لَمْ تُعْطِهِ شَيْئًا كُتِبَتْ عَلَيْكِ كَذِبَةٌ " .
´عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک دن میری ماں نے مجھے بلایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر بیٹھے ہوئے تھے ، وہ بولیں : سنو یہاں آؤ ، میں تمہیں کچھ دوں گی ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا : تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے ؟ وہ بولیں ، میں اسے کھجور دوں گی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : سنو ، اگر تم اسے کوئی چیز نہیں دیتی ، تو تم پر ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا ۱؎ ۔
سیدنا عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میری والدہ نے مجھے بلایا: ”ادھر آؤ، چیز دوں گی“ اور رسول اللہ ﷺ ہمارے گھر میں تشریف فرما تھے۔ آپ ﷺ نے میری والدہ سے دریافت فرمایا: ”تم اسے کیا دینا چاہتی ہو؟“ انہوں نے بتایا کہ: ”میں اسے کھجور دینا چاہتی ہوں۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”اگر تم اسے کچھ نہ دیتیں تو تم پر ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن میری ماں نے مجھے بلایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر بیٹھے ہوئے تھے، وہ بولیں: سنو یہاں آؤ، میں تمہیں کچھ دوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: تم نے اسے کیا دینے کا ارادہ کیا ہے؟ وہ بولیں، میں اسے کھجور دوں گی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: سنو، اگر تم اسے کوئی چیز نہیں دیتی، تو تم پر ایک جھوٹ لکھ دیا جاتا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4991]
سچ اور جھوٹ بولنے کا تعلق بڑے آدمیوں ہی سےنہیں، چھوٹے بچوں کے ساتھ بھی ہے بلکہ بعض صالحین نے تو اسے جانوروں تک وسیع کیا ہےکہ آدمی کسی جانور کو ایسی آواز دے یا جھولی بنا کر اسے ہلائےاور اسے تاثر دے کہ اس میں گھاس دانہ وغیرہ ہے، حالانکہ اس میں کچھ نہ ہو تو وہ اسے چھوٹ قرار دیتے ہیں۔
بہرحال جھوٹ ایک قبیح خصلت ہے۔
اس سے ہمیشہ بچنا چاہئے۔
سوائے تین مقامات کے جن کا ذکر پیچھے (حدیث:4920-21) گزر چکا ہے۔
بعض محققین نے مذکورہ روایت کو حسن قرار دیا ہے۔