سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي تَغْيِيرِ الاِسْمِ الْقَبِيحِ باب: برے نام کو بدل دینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَمِّهِ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ : " أَنَّ رَجُلًا يُقَالُ لَهُ : أَصْرَ مُكَانَ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ أَتَوْ الرَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا اسْمُكَ , قال : أَنَا أَصْرَمُ , قَالَ : بَلْ أَنْتَ زُرْعَةُ ".
´اسامہ بن اخدری تمیمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک آدمی جسے ” اصرم “ ( بہت زیادہ کاٹنے والا ) کہا جاتا تھا ، اس گروہ میں تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تھا تو آپ نے اس سے پوچھا : تمہارا نام کیا ہے ؟ اس نے کہا : میں ” اصرم “ ہوں ، آپ نے فرمایا : ” نہیں تم ” اصرم “ نہیں بلکہ ” زرعہ “ ( کھیتی لگانے والے ) ہو ، ( یعنی آج سے تمہارا نام زرعہ ہے ) ۔
سیدنا اسامہ بن اخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ «أَصْرَمُ» ”اصرم“ نامی ایک شخص اس وفد میں شامل تھا جو نبی کریم ﷺ کے ہاں آیا، آپ ﷺ نے اس سے پوچھا: ”تمہارا نام کیا ہے؟“ اس نے کہا: ”میں «أَصْرَمُ» ”اصرم“ (کاٹنے والا) ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ تم «زُرْعَةُ» ”زرعہ“ ہو“ (بمعنی بونے اور کاشت کرنے والا)۔