سنن ابي داود
كتاب الأدب— کتاب: آداب و اخلاق کا بیان
باب فِي تَغْيِيرِ الاِسْمِ الْقَبِيحِ باب: برے نام کو بدل دینے کا بیان۔
حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَاءٍ ، أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ سَأَلَتْهُ مَا سَمَّيْتَ ابْنَتَكَ ؟ قَالَ : سَمَّيْتُهَا مُرَّةَ , فَقَالَتْ : " إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ هَذَا الِاسْمِ , سُمِّيتُ بَرَّةَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ ، اللَّهُ أَعْلَمُ بِأَهْلِ الْبِرِّ مِنْكُمْ , فَقَالَ : مَا نُسَمِّيهَا ؟ قَالَ : سَمُّوهَا زَيْنَبَ " .
´محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ` زینب بنت ابوسلمہ نے ان سے پوچھا : تم نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے ؟ کہا : میں نے اس کا نام ” برہ “ رکھا ہے ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام سے منع کیا ہے ، میرا نام پہلے ” برہ “ رکھا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خود سے پاکباز نہ بنو ، اللہ خوب جانتا ہے ، تم میں پاکباز کون ہے ، پھر ( میرے گھر والوں میں سے ) کسی نے پوچھا : تو ہم اس کا کیا نام رکھیں ؟ آپ نے فرمایا : ” زینب “ رکھ دو ۔
جناب محمد بن عمرو بن عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدہ زینب بنت ابو سلمہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے پوچھا کہ ”تم نے اپنی بچی کا کیا نام رکھا ہے؟“ میں نے بتایا کہ «بَرَّة» ”(نیک، صالحہ)“ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس نام سے منع فرمایا ہے۔ میرا نام «بَرَّة» رکھا گیا تھا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو اپنے منہ سے نیک اور صالح نہ کہلواؤ، اللہ تم میں سے نیک اور صالح لوگوں کو خوب جانتا ہے۔“ پوچھا گیا: ”ہم اس کا کیا نام رکھیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”زینب نام رکھو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
محمد بن عمرو بن عطا سے روایت ہے کہ زینب بنت ابوسلمہ نے ان سے پوچھا: تم نے اپنی بیٹی کا نام کیا رکھا ہے؟ کہا: میں نے اس کا نام " برہ " رکھا ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس نام سے منع کیا ہے، میرا نام پہلے " برہ " رکھا گیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خود سے پاکباز نہ بنو، اللہ خوب جانتا ہے، تم میں پاکباز کون ہے، پھر (میرے گھر والوں میں سے) کسی نے پوچھا: تو ہم اس کا کیا نام رکھیں؟ آپ نے فرمایا: " زینب " رکھ دو۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4953]
1) اپنے منہ میاں مٹھو بننا یعنی خود ہی اپنی مدح سرائی کرنا بہت برا ہے۔
اور اس میں ایسے نام بھی شامل ہیں جن میں مبالغہ پایا جاتا ہے۔
2) زینب کے معانی کے معنی میں بیان کیا جاتا ہے کہ موٹے خرگوش یا حسین منظر یا اچھی خوشبو والے درخت کو زینب کہتے ہیں۔
یا بعض نے اے (زین اب) یعنی باپ کے لیے زینت مر کب بتایا ہے۔
(عون المعبود)