سنن ابي داود
كتاب الملاحم— کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں
باب حَسْرِ الْفُرَاتِ عَنْ كَنْزٍ باب: دریائے فرات میں سے خزانہ نکلنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4314
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ إِلَّا ، أَنَّهُ قَالَ : يَحْسِرُ عَنْ جَبَلٍ مِنْ ذَهَبٍ .
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے` مگر اس میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہو جائے گا ۱؎ ۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اسی کی مثل روایت کیا۔ مگر اس روایت میں ہے: ”سونے کا ایک پہاڑ ظاہر کرے گا۔“
وضاحت:
۱؎: یعنی پانی خشک ہو جائے گا اور سونے کا پہاڑ نظر آنے لگے گا۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ الشیخ عمر فاروق سعیدی
´دریائے فرات میں سے خزانہ نکلنے کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے مگر اس میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہو جائے گا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4314]
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے مگر اس میں ہے کہ سونے کا پہاڑ ظاہر ہو جائے گا ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الملاحم /حدیث: 4314]
فوائد ومسائل:
ان تمام علامت کی حقیقی تعبیر تو اپنے وقت پر ظاہر ہو گی بہرحال بالاجمال ہمارا ان سب پر ایمان ہے۔
ان تمام علامت کی حقیقی تعبیر تو اپنے وقت پر ظاہر ہو گی بہرحال بالاجمال ہمارا ان سب پر ایمان ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4314 سے ماخوذ ہے۔